2025-06-20@09:37:55 GMT
تلاش کی گنتی: 1366

«میڈیا کا»:

    چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز تھنک ٹینکس، عالمی پالیسی ماہرین، سینئر اسکالرز اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک جامع اور بامعنی مکالمہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے اصولی مؤقف کی عالمی سطح پر بھرپور ترجمانی کا مؤثر ذریعہ بنی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاکستان کی سکیورٹی پالیسی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں اور حالیہ معرکۂ حق و آپریشن  بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے ملکی پوزیشن کو تفصیل سے اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی...
    احمدمنصور:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واشنگٹن میں تھنک ٹینکس، پالیسی ماہرین اور عالمی میڈیا سے تفصیلی مکالمہ، امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک اداروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا اصولی مؤقف اجاگر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی و عالمی معاملات پر پاکستان کا اسٹریٹیجک وژن پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی، پاکستان نے دہشتگردی کو بطور ہائبرڈ وارفیئر ہتھیار استعمال کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کیا۔ آرمی چیف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی وزارت حج نے رواں سال حج کے بارے میں عازمین کے تاثرات کو جاننے کے لیے ای سروے کا آغاز کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج کے دوران عازمین کے اطمینان کا اندازہ لگانے کے لیے کئی زبانوں میں الیکٹرانک سروے شروع کیا گیا ہے، جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، مالے، ترکی اور چینی زبان شامل ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ ای سروے زائرین کے تجربے کو ذاتی لحاظ سے جانچنے کے لیے اہم ہے جو اس حوالے سے مسلسل بہتری کے لیے وزارت کے عزم کی حمایت کرتا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایران نے اپنی سب سے بڑی میزائل اور ڈرون حملوں کی مہم شروع کی، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے اہم اہداف نشانہ بنے، اس جواب میں تل ابیب نے اپنے میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لے کر ایران پر ایک اسپتال پر حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایک ایرانی میزائل اسرائیل کے ایک بڑے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز (IDF C4I) اور گاؤیام ٹیک پارک میں موجود انٹیلی جنس کیمپ پر گرا، جسے اسرائیلی میڈیا نے اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک اسپتال تھا جہاں کوئی چل پھر بھی نہیں سکتا تھا۔دوسری جانب برطانوی اخبار گارڈین نے...
    بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “بیجنگ سے روم تک” کی تھیم پر ثقافتی تبادلہ اور فنون لطیفہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے چین میں سفیر انبولسو سمیت دیگر افراد نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ اور 2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر مارلاگو نے تقریب کی کامیابی پر مبارکباد دی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ...
    بھارت کی ریاست پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوائنسر کنچن کماری عرف ’کمل کور بھابھی‘ کے قتل کے بعد ریاست میں سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والے کئی دیگر مرد و خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 11 جون کو بٹھنڈہ میں ایک کار سے کنچن کماری کی لاش برآمد ہوئی تھی، اس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں 32 اور 21 سالہ دو سکھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ بھٹنڈہ پولیس کے سربراہ امنیت کونڈل نے کہا  کہ اس واقعے کے مرکزی ملزم امرت پال سنگھ مہروں ہے۔ ان کے مطابق امرت پال مہروں سازش سے لے کر اس واقعے کو انجام دینے تک ہر...
    عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ’میرب‘ کے نعرے لگنے پر  گلوکار کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کانسرٹ میں اُس وقت غیر متوقع صورت حال پیدا ہوگئی جب مداحوں نے ان کی سابقہ منگیتر میرب علی کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر نے تمام تر دباؤ کے باوجود غیر معمولی بردباری اور وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو خاموش کروایا۔ عاصم اظہرجنہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، مداحوں کی جانب سے میرب میرب کے نعروں پر مشتعل ہونے...
    امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی غیر ملکی طلبہ ویزوں کی درخواستوں کے لیے انٹرویوز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔ تاہم اس بار ویزا درخواست دہندگان کی ’سوشل میڈیا سرگرمیوں‘ کو بھی جانچ کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم محکمہ خارجہ نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے امیگریشن پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کے لیے انٹرویوز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے تھے۔ نئے رہنما اصولوں کے تحت، محکمہ خارجہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) امریکہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کی درخواستوں پر عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے، تاہم اب ایسے تمام درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جائزے کے لیے حکام کو دستیاب کرانا ہو گا۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ درخواست دہندگان نے اگر سب سے نچلی سطح کی رازداری "پبلک" کے تحت اپنے اکاؤنٹ کو سیٹ نہیں کر رکھا ہے، تو اسے اس بات کی علامت کے طور پر لیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ نے نئے طلبہ کے لیے ویزا عمل کو روک دیا اس حوالے سے...
    امریکی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نیتن میکورمیک جو کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے جے-5 پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے لیفٹننٹ اور مصر کے شعبہ کے سربراہ تھے، کو سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف پوسٹ کرنے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ میکورمیک نے اپنے ٹویٹس میں اسرائیل کو ’موت کا کلٹ‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا امریکا اسرائیل کا پراکسی ہے اور ہمیں اس کا احساس نہیں ہورہا ہے؟ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ میکورمیک کے تبصرے محکمہ یا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی طرف سے نہیں ہیں، اور انہوں نے اپنا نیم گمنام اکاؤنٹ بھی حذف کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی تاریخی فتح کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کے دل کے قریب ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے 8 برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں سرفراز احمد نے کہاکہ انہیں اس نوجوان اور باصلاحیت ٹیم کی قیادت کا موقع ملا جس نے ہر میچ مکمل جذبے، عزم اور یقین کے ساتھ کھیلا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔ میں خوش...
    بیجنگ :اپریل 2025 کے بعد سے ، چین نے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر اپنے برآمدی کنٹرول کو اپ گریڈ کیا ہے ، جس سےبہت سی ایسوسی ایشنز ،یہاں تک کہ بین الاقوامی برادری میں بھی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔ بعض مغربی ذرائع ابلاغ اسے تجارتی تنازعات سے نمٹنے کے لیے چین کے “قاتل ہتھیار” یا “سفارتی کارڈ” کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن اگر ہم اسے ریئر ارتھ میٹلز کی صنعت کے ترقیاتی قانون اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ واضح ہوگا کہ چین کا یہ اقدام دراصل قانون کی حکمرانی کی روح کے مطابق ملک کی پائیدار ترقی کا تحفظ کرنے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گیا ہے۔ یہ بات بدھ کو وزیراعظم میڈیا آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔\932
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح  ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی...
    احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے کہا کہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی، رہنماؤں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی اسرائیل کے جمہوری اسلامی ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے دستور...
    پاکستان نے ایران میں تعینات سفارتی عملے کو واپس بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایران، اسرائیل جنگ کے دوران صورتحال مزید خراب ہوئی تو پاکستان اپنا عملہ واپس بلاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں پاکستان کے 70 سفاتی اہلکار اپنے خاندانوں سمیت موجود ہیں۔ بااثر ممالک نے ایران کیخلاف ووٹ دینے کا کہا ہم نے صاف انکار کیا، اسحاق ڈار کا انکشافنائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں مشہد اور زاہدان میں بھی 25 کے قریب سفارتی اہلکار تعینات ہیں۔آج ایران کی پاسدارانِ انقلاب...
    کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں سے نجی معاملات کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران مشہور گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے ذاتی معاملات کو عوامی ایونٹس میں نہ لائیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ مداحوں نے عاصم کی سابق منگیتر، میرب علی کے نام کے نعرے لگائے جس پر عاصم اظہر نے مائیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے رویے سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں کیونکہ اس سے ان دونوں کی فیملی کو بھی تکلیف پہنچے گی۔ گلوکار کی جانب سے مداحوں کو یاد دہانی کروائی گئی کہ وہ فنکاروں کے...
    ایران کے دارالحکومت تہران میں صبح سویرے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ اسرائیل نے ایک بار پھر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد ائیر ڈیفنس سسٹم کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے تہران کے مشرقی، جنوب مشرقی علاقوں اور خوزستان کے شہر اہواز میں بھی سنے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے فوجی تنصیبات اور میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تہران خالی کرنے کی سخت وارننگ جاری کی تھی، جس میں انہوں نے ایران کو جوہری معاہدے سے انکار کو...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے  موقع پر  چائنا میڈیا گروپ  اور قازق صدارتی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کمپلیکس کے اشتراک سے 2025 کی  چین-وسطی ایشا افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیاں  قازقستان کے صدارتی مرکز میں منعقد ہوئیں۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف نے  اس  تقریب  کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ۔ تقریب میں “چین-وسطی ایشیا میڈیا  تعاون کو مضبوط بنانے کا  انیشی ایٹو ” جاری کیا گیا، چین اور وسطی ایشیائی ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ متعدد اعلی معیار کے پروگرامز کی نشریات کا آغاز کیا گیا  اور “وسطی ایشیا کا ہزاروں میل کا  سفر” نامی چین-وسطی ایشیا  جوائنٹ  میڈیا رپورٹنگ کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے قبل ہی واشنگٹن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں الرٹ رہنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، صدر ٹرمپ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تناؤ کے سبب اجلاس کا آخری دن چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا کہ صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے عشائیے کے بعد رخصت لے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تہران...
    ایران کے سرکاری میڈیا ادارے IRIB کے دفتر پر اسرائیلی حملے میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق ہو گئے ہیں۔  سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق نیما رجب پور (نیوز ایڈیٹر) اور معصومہ عظیمی (سیکریٹریٹ اسٹاف) حملے کا نشانہ بنے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران میں واقع IRIB ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں لائیو براڈکاسٹ جاری تھی، جسے اچانک بند کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حملے سے قبل خبردار کرتے ہوئے کہا تھا: "ایرانی پروپیگنڈا اور اشتعال انگیزی کا منبع جلد ختم ہونے والا ہے۔" یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں خطرناک اضافہ ظاہر کرتا ہے، جہاں اب میڈیا کو بھی جنگ کا نشانہ بنایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے کے تین میڈیا کارکن شہید ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق، شہید ہونے والوں میں نیما راجپور اور ماصومیہ عظیمی بھی شامل ہیں۔نیما راجپور ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں، جبکہ ماصومیہ عظیمی چینل کے براڈکاسٹ سیکریٹریٹ میں ملازمت کر رہی تھیں۔اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔میڈیا رپورٹ بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی...
    گزشتہ روز ایران کے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر اسرائیل کے میزائل حملہ میں زخمی ہونے والی 2 خواتین میڈیا ورکر شہید ہوگئیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق تہران میں واقع ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہونے والے 2 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ دونوں خواتین ہیں۔ ایک نیما رجب پور ہیں جو نیوز ایڈیٹر تھیں۔ وہ ایران کے سرکاری میڈیا میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ دوسری معصومہ عظیمی تھیں۔ وہ بھی نشریاتی ادارے کے اسٹاف کا حصہ تھیں۔ وہ اہم داخلی امور کی نگران تھیں۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشریات کے...
    پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کالا باغ ڈیم کی تعمیرکا معاملہ چھیڑتے ہوئے اسے ملکی مفاد کا منصوبہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کہا کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ملکی مفاد میں ہے، اس منصوبے پرسندھ وبلوچستان کے تحفظات دور کرنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے تحفظات دورہوگئے تو اتفاق رائے بھی ہوجاؠے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر اتفاق رائے ہوجائے تو پھر اسمبلی سے کالاباغ ڈیم کے حق میں قرارداد پاس کرنا کونسا مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے صوبہ میں اس منصوبہ کی مخالفت اے این پی کرتی ہے، جس کی حیثیت کیا ہے اور وہ بس ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران اسرائیل نےن میزائل حملہ کردیا،  حملے کے دوران خاتون اینکر اس سے بچتی نظر آئیں۔اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔میڈیا رپورٹ بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے، اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے، حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے۔غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیل نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور فیک وڈیوز کا بازار گرم ہوگیا جس میں بھارتی میڈیا حسبِ روایت اپنا بھرپور کردار ادا کر نے لگا ۔ایسی ہی ایک جھوٹی خبر اور اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو زیرِ گردش ہے، جسے ایک ایرانی عہدیدار سے منسوب کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر نیوکلیئر بم سے حملہ کیا تو جواب میں پاکستان اسرائیل پر نیوکلیئر بم گرائے گا تاہم پاکستانی وزارت اطلاعات کے ذرائع نے واضح کیا کہ ایسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میلان: چینی سیاح خاتون نے ایئرپورٹ پر اضافی سامان نہ لے جانے کی اجازت ملنے پر ہنگامہ برپا کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون نے اٹلی کے میلان ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب انہیں زائد وزن والے بیگ کے باعث پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خاتون کو جب ایئرپورٹ عملے نے اضافی سامان پر یا تو مقررہ فیس ادا کرنے یا بیگ کا وزن کم کرنے کی ہدایت دی تو وہ شدید برہم ہو گئیں۔ طیش میں آ کر انہوں نے عملے سے تلخ کلامی کی اور پھر احتجاجاً ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹ کر چیخ و پکار شروع کر دی۔https://www.instagram.com/reel/DKz7TfPsViq/?utm_source=ig_web_copy_linkخاتون کا...
    — فائل فوٹو ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور فیک وڈیوز کا بازار گرم ہے، جس میں بھارتی میڈیا حسبِ روایت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ایسی ہی ایک جھوٹی خبر اور اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو زیرِ گردش ہے، جسے ایک ایرانی عہدیدار سے منسوب کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر نیوکلیئر بم سے حملہ کیا تو جواب میں پاکستان اسرائیل پر نیوکلیئر بم گرائے گا۔ اسکرین شاٹ تاہم پاکستانی وزارت اطلاعات کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسی تمام زیرِ گردش خبریں...
    تہران میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکے کاروں میں نصب بموں کے ہوئے ہیں، شہر میں کم از کم 5 کار بم پھٹے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کار بم دھماکوں میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 50 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق قیصریہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ Post Views: 4
    صہیونی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے راہبر معظم کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے بعد راہبر معظم کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے ایران کے کہنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے آیت اللہ سید علی حیسن خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب  سے گفتگو کے بعد آیت اللہ سید علی حیسن خامنہ ای کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی آرمی...
    پیوٹن نے خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، اسرائیلی میڈیا کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز)اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدرپیوٹن نے ایران کے کہنے پرامریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا۔صہیونی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدد نے امریکی ہم منصب سے گفتگوکے بعد خامنہ ای کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف نے بھی دعوی کیا کہ 2اسرائیلی شہری ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہیں جب کہ اسرائیلی میڈیا ہم اپنی بقا کو لاحق خطرے کو ختم کر رہے ہیں۔ ...
    تہران(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایران نے بھی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز گردش کررہی ہیں جن میں بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا جس پر سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ قیصریہ میں نیتن یاہو کے خاندانی گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران نے میزائل حملوں میں حدیرہ پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے جبکہ حیفا ریفائنری پر کامیاب حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کی شدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اسرائیلی چینل 12 ٹی وی نے...
    سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ممتاز سیاسی رہنما جارج گیلوے نے ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے پس منظر میں پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ردعمل دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو سراہا ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کو کمال کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی حکومت کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے سخت ناقد جارج گیلوے نے فقط ایک سطری پیغام اتوار کی صبح 3:32 بجے  ایکس پر پوسٹ کیا، جسے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملین سے زائد صارفین ملاحظہ کرچکے ہیں۔ Hats off to @GovtofPakistan Playing a blinder — George Galloway (@georgegalloway) June 14, 2025 تاہم بیشتر ایکس کے بیشتر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں میڈیا نگرانی اور ثقافتی ترقی کے متعدد منصوبے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں “آرٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ” کا قیام ہے، اس جدید یونٹ کا مقصد صوبے میں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی مؤثر نگرانی، فیک نیوز کی نشاندہی اور عوامی رائے کا تجزیہ کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ یونٹ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے تحت کام کرے گا اور اس کے قیام کے لیے آئندہ بجٹ میں 25 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس یونٹ میں جدید اے آئی سافٹ ویئرز کے ذریعے میڈیا رپورٹس، سوشل میڈیا رجحانات اور عوامی تاثرات کی ہمہ وقت...
    اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے تو پھر تہران ’آگ کے شعلوں کی نظر ہو جائے گا، اسرائیلی وزیر دفاع ایران کے حملوں کے خوف سے اسرائیلی فوجی اڈے اور موساد کا ہیڈ کوارٹر خالی ہوگیا ہے ۔جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے اپنی ایئرفورس کو ایران پر حملے کی مکمل آزادی دے دی ہے، ایران کی جانب سے گزشتہ رات سے اب تک تقریباً 200 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت نے کارروائی کے...
    جیون ساتھی سے متعلق کومل میر کے جواب نے سوشل میڈیا کو دو حصوں میں بانٹ دیا۔ معروف اداکارہ اور ماڈل کومل میر ان دنوں ایک نئے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ کومل میر نے اپنے کیریئر کا آغاز مس ویٹ پاکستان سے کیا تھا اور بعد ازاں کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حال ہی میں کومل میر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ایک غریب مگر وفادار مرد کا انتخاب کریں گی یا امیر مگر بے وفا مرد کا؟ اس پر کومل میر نے بلا جھجک کہا کہ وہ امیر مگر بے وفا مرد کا انتخاب کریں گی کیونکہ آج...
    ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ تقریباً 35 افراد لاپتا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو نشانہ بنانے کا عندیہ سب سے زیادہ نقصان بات یم اور ریشون لیزیون جیسے علاقوں میں ہوا جہاں رہائشی عمارتوں پر براہ راست حملے ہوئے۔ امدادی ٹیمیں اب بھی کئی مقامات پر ملبے تلے لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ یہ صورتحال فوری ختم ہونے والی نہیں اور تنازع دنوں کے بجائے ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ ایران نے ہفتے کی شب ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر حملہ کردیا اور ساتھ یہ...
    ہماری قوم کا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم نے جدید ذرایع اور ٹیکنالوجی کا منفی استعمال کیا ہے۔ جس کی بدولت ہم انحطاط کی جانب مائل ہوتے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا سے معاشرتی بگاڑ بھی پیدا ہورہا ہے۔ بعض ایسی ایپلی کیشن بھی ہیں کہ اس پر نوجوان لڑکے خصوصاً لڑکیاں  صرف پندرہ بیس سکینڈ کی وڈیو  پیش کرتے ہیں، شئیر کر کے مشہور ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور لایعنی شہرت کے دلدادہ بننا چاہتے ہیں۔ اس طرح سوشل میڈیا نوجوان نسل میں نشے کی طرح پنپ رہا ہے ،ایسی ایپلی کیشن انٹرنیٹ پر دنیا کی مشہور ترین ایپلیکیشن بن گئی ہیں۔ یہ ایپلی کیشن نوجوانوں بلکہ نوجوان  لڑکیوں میں اس لیے زیادہ مقبول ہیں کیونکہ...
      بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے “دوردرشن” نے ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعے کے طور پر پیش کر دیا۔اکتوبر دوہزارچوبیس کی ویڈیو کو نیا واقعہ بنا کر نشر کیا گیا تاکہ اسرائیل کی حمایت میں فیک بیانیہ دیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی اس گمراہ کن رپورٹنگ پر معروف بھارتی مفکر سندیپ منودھنے نے شدید تنقید کی۔سندیپ منودھنے کا کہنا تھا کہ یہ وہی سرکاری ادارہ ہے جو عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران بھارت کا دوست ملک ہے، جہاں بھارت نے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ایسے حساس موقع پر جھوٹی ویڈیو نشر کرنا غیرذمہ دارانہ صحافت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جھوٹے پروپیگنڈے سے...
    نیو دہلی: ایران پر اسرائیلی جارحیت پر بھارتی سرکاری میڈیا "دور درشن" گمراہ کن رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کی تعریفیں کرنے لگا اور اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیوز نشر کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی سرکاری چینل دور درشن نے ایران پر اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیو نشر کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی ہے جہاں دور درشن نے اکتوبر 2024 کی پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعہ بنا کر پیش کر دیا۔ دور درشن کی نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ: "اسرائیلی حملے سے ایران کانپ اٹھا"، بھارتی عوام کے ٹیکس سے چلنے والا میڈیا عالمی سطح پر بھارت کو شرمندہ کر رہا ہے، اسی لیے معروف بھارتی...
    اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔ Post Views: 2
    اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔
    ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کے فضائی دفاع نے اسرائیلی حکومت کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جدید F35 طیارے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی ان رپورٹس کی اب تک ایرانی حکومت یا اسرائیل کی جانب تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ Post Views: 4
    ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔ حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔ سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم...
    ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا، 150 کے قریب میزائل داغ دیے۔ اسرائیلی میڈیا نے ایران کے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دارالحکومت تل ابیب میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں میں ایرانی حملوں میں اب تک 7 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے، ایران نے جوابی کارروائی شروع کی ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حملے کے بعد تل ابیب میں سائرن بجنے لگے، شہریوں کی بڑی تعداد بنکروں میں چلی گئی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر تنصیب کو بھی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں DGPR کے ایکریڈیشن کارڈ کے اجرا کے لیے صحافیوں کے لیے درکار تجربے کی شرط میں نرمی شامل ہے۔ اب ایسے صحافی جو مسلسل پانچ سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، انہیں DGPR ایکریڈیشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ شرط دس سالہ تجربے پر مشتمل تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران اب تک پنجاب بھر میں 2,725 صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا...
    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے آغاز سے قبل ملکی کانگریس کے اعلی رہنماؤں کیساتھ خفیہ ملاقاتوں میں انہیں مکمل طور پر آگاہ کر دیا تھا اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تجزیاتی محلے ایکسیس (Axios) نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کانگریس کو بریفنگ پر مبنی یہ کارروائی قانونی پروٹوکول کی تعمیل اور خاص طور پر امریکی افواج کو ایران کی جانب سے نشانہ بنائے جانے و تنازعے میں پھیلاؤ کی صورت میں کانگریس کی ممکنہ تنقید سے بچنے کے لئے انجام دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک اعلی سطحی امریکی اہلکار نے ایکسیس کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے کانگریس کے سینئر اراکین سے کہا...
    ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تربیلسٹک میزائلوں کو...
    تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت نشانہ بن گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے بعد جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ریڈیو ایران کے مطابق دشمن کو کچلنے کا عمل شروع ہو گیا، ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جا گرے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے اور ایک خاتون اسرائیلی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایران کی جوابی کاروائی کے...
    تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ایران میں اسرائیلی طیارے مار گرائے جانے کا دعوٰی، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پر حملہ کرنے والے 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے گئے، ایک خاتون اسرائیلی پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے بعد جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ریڈیو ایران کے مطابق دشمن کو کچلنے کا عمل شروع ہو گیا، ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جا گرے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو...
    ایران میں اسرائیل کے حملے اسرائیلی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں: تہران پر اسرائیلی حملوں میں 78 افراد کے شہید، 329 زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات اویڈیوز کی شکل میں سامنے آئی ہیں۔ موساد کی یہ کارروائیاں ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے تھوڑی دیر پہلے کی تھیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق موساد نے ایران کے مختلف اہم مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔ موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی...
    لندن (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بھارتی صنعت کار سنجے کپور 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور لندن کے نواحی علاقے میں واقع گارڈز پولو کلب میں پولو کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑے،انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی لیکن تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ انہیں پولو میچ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا تھا۔ سنجے کپور آٹو موبائل کمپنی “سونا کومسٹار” کے چیئرمین تھے، جو عالمی سطح پر آٹو پارٹس فراہم کرنے والی معروف کمپنی سمجھی جاتی ہے،انہوں نے ایم آئی ٹی اور ہارورڈ بزنس سکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔ سنجے...
      بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 ، چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش اور نشریاتی سرگرمی کا آستانہ میں آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کا ثقافتی رشتہ” اور “دی روڈ ٹو چائنیز ماڈرنائزیشن” اور دیگر 12 اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کو قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں نشر کیا جا رہا ہے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اور وسطی...
    ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 – چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات و نمائش کا آستانہ میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 ، چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش اور نشریاتی سرگرمی کا آستانہ میں آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کا ثقافتی رشتہ” اور “دی روڈ ٹو چائنیز ماڈرنائزیشن” اور دیگر 12 اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کو قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں نشر کیا...
    اسرائیلی میڈیا نے ایران پر فضائی حملے سے قبل تہران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کی جانب سے ڈرون اڈہ قائم کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام کے خلاف آپریشن کی تیاری میں کئی سال لگائے، اس کیلیے تہران میں ڈرون اڈہ بنایا گیا جبکہ اس میں ہتھیاروں کے نظام اور کمانڈوز کی اسمگلنگ شامل ہے۔ سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ موساد کے ایجنٹوں نے دارالحکومت تہران کے قریب ایک ڈرون اڈہ قائم کیا، ڈرونز کو راتوں رات فعال کیا گیا جس کا مقصد زمین سے زمین تک میزائل لانچروں کو متاثر...
    برازیل کی سپریم کورٹ نے حال ہی میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بعض اقسام کے مواد کی اشاعت پر سوشل میڈیا کمپنیاں بھی جواب دہ ہو سکتی ہیں، چاہے وہ مواد صارفین کی جانب سے ہی کیوں نہ شائع کیا گیا ہو۔ اس فیصلے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ممکنہ طور پر ایسے مواد کو نہ ہٹانے پر جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ عدالت کے 11 میں سے 6 ججوں نے اکثریتی رائے سے اس اقدام کی حمایت کی، تاہم اس پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا کہ کون سا مواد ’غیر قانونی‘ تصور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا بچوں کو...
    ایئر انڈیا کا طیارہ جو جمعرات کو بھارت میں حادثے کا شکار ہوا اس کے بارے میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اس طیارے کی مرمت و دیکھ بھال کی ذمہ داری ترک کمپنی کے سپرد تھی۔ ایک انڈین صحافی نے کہا کہ احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والا ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ ترکش ٹیکنک کے زیرِ نگہداشت تھا، جو کہ ترک ایئرلائنز کی ایک ذیلی کمپنی ہے اور اس میں ترک حکومت کی 49 فیصد ملکیت ہے۔ Indian media links Air India plane incident to Turkey???????????????? According to reports, the Air India Boeing 787 that crashed in Ahmedabad had been maintained by Turkish Technic, a subsidiary of Turkish Airlines...
    معروف گلوکار عاصم اظہر نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اُن کی اور اداکارہ میرُب علی کی منگنی ختم ہو چکی ہے۔ پاکستان شوبز کی اس مشہور جوڑی نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ اُن کے درمیان کچھ خوبصورت لمحات اور ایک مشترکہ مستقبل کی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن زندگی نے ایک مختلف رُخ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں نے سوچ سمجھ کر اور باہمی احترام کے ساتھ کیا ہے جس میں دونوں خاندانوں کو بھی شامل کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست...
    احمد آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب گرنے والے طیارے میں سوار برطانوی شہری کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آخری پوسٹ سامنے آگئی۔ احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 133 افراد ہلاک ہوگئے، طیارے میں 230 مسافر عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ لندن سے تعلق رکھنے والے یوگا انسٹرکٹر جیمی میک اپنے ساتھی فیونگل گرینلاومیک کے ہمراہ بھارت آئے تھے، گزشتہ رات انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت میں اپنے قیام کو “جادوئی تجربہ” قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تھا، تاہم آج دوپہر پیش آنے والے المناک حادثہ کے بعد ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے سے کچھ گھنٹے قبل جیمی میک نے سوشل...
    بیجنگ :چینی رہنما شی جن پھنگ نے ایک بار کہا تھا کہ “سائنس اور ٹیکنالوجی ملک کا ہتھیار ہے، جس پر ملک کی طاقت، اداروں کی کامیابی، اور عوام کی خوشحالی کا انحصار ہوتا ہے۔” تاہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں چین کو امریکہ اور مغرب کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس سے چین کو احساس ہوا ہے کہ اسے آزاد انہ جدت طرازی پر انحصار کرنا چاہیے۔ لہٰذا شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری  کی حکمت عملی پیش کی اور اسے “ملک کی مجموعی ترقی  کے لئے بنیادی ستون” قرار دیا۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں “دوسروں کی پیروی کرنے”  سے لے کر بہت سے شعبوں میں “قائدانہ حیثیت” تک...
    ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 240 سے زائد مسافروں میں سے متعدد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 240 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ حادثے کے شکار طیارےمیں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیابھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کے شکار...
    اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے شعبہ اردو، پاکستان میں چینی سفارت خانے اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں مشترکہ طور پر ایک شاندار چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد کیا تاکہ کھیلوں کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا جا سکے۔ آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے 25 افراد پر مشتمل وفد نے دعوت پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا ۔ میچ سے قبل، چینی سفارت خانے کے منسٹر شی یوان چھانگ اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر محمد...
    بھارت میں 250 مسافروں سے بھرا ائیر انڈیا کا طیارہ تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز جمعرات کو بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثہ طیارے کی ٹیک آف کے دوران پیش آیا، متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایئر انڈیا کا طیارہ تھا۔ نیوز 18 کے مطابق طیارے میں 250 افراد سوار تھے۔ جبکہ مسافروں کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ تاہم، حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ حادثے کے فوراً بعد منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کے حصوں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جائے وقوعہ پر ایمرجنسی سروسز فوری طور پر پہنچ...
    معروف امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی وزیراعظم، امریکہ کی ثالثی سے شامی باغی حکام کیساتھ بات چیت کا خواہاں ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تجزیاتی مجلے ایکسیس (Axios) نے 2 آگاہ اسرائیلی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی ایلچی سے کہا ہے کہ "ہم واشنگٹن کی ثالثی سے شام کے نئے باغی حکام کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں"۔ رپورٹ کے مطابق شام کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام بارک نے گذشتہ ہفتے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اپنے دورے کے دوران نیتن یاہو و دیگر اعلی صیہونی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی مجلے نے لکھا کہ اس سے ایک ہفتہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے ملک کے ایک اسکول میں چاقو سے حملے کے تازہ ترین واقعے کے پس منظر میں ایک فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی یونین پر زور دے رہے ہیں کہ 15 سال سے کم عمر کے بچوں کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی لگائی جانا چاہیے اور اس سلسلے میں یورپی ضوابط جلد تیار کیے جانا چاہییں۔ صدر ماکروں نےفرانس ٹو نامی پبلک براڈکاسٹر کے ساتھ انٹریو میں یہ بیانفرانس کے شہر نوژوں کے ایک مڈل اسکول میں چاقو سے کیے جانے والے ایک مہلک حملے کے چند گھنٹے بعد دیا۔ چاقو سے مہلک...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتاہے، امریکہ کو چاہیے کہ وہ بھارت کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، کیونکہ یہی عالمی مفاد میں ہے، برسلز میں یورپی یونین کے رہنماوں سے ملاقات کیلئے روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستانی سفارتی وفد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں۔ بھارت سے مطالبہ کرتے ہیںوہ اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور اور موثر جواب...
    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ پر حکومتی موقف سے متفق نہ ہونے والے فارن آفس کے ملازمین مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارن آفس کے 300 سے زائد ملازمین نے غزہ پر اسرائیلی طرز عمل کے حوالے سے حکومتی تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین نے اپنے خدشات کا اظہار فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی کے نام ایک خط میں کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ افضال نے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران سے ملاقات کی اور حیدرآباد میں سوشل میڈیا سیل قائم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرسیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے جدید رجحانات کے مدنظر حکومت سندھ کے ترقیاتی کاموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام الناس تک پہنچائے جا سکیں۔اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت سمعتہ افضال نے کہا کہ اطلاعات کے شعبے...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    لاہور؍ راولپنڈی (نیٹ نیوز+ جنرل رپورٹر) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی میڈیا مینجمنٹ نہیں کی بلکہ کام میں جدت لاکر کارکردگی دکھائی ہے۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر  مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی مثالی ہے جسے عوام نے پذیرائی دی۔ دوسرے صوبوں نے الزام لگایا کہ ہم نے میڈیا مینجمنٹ کی، حالانکہ ایسا نہیں ہے بلکہ کام کر کے دکھایا ہے دیگر صوبے بھی اپنے کام میں جدت لائیں، ہمارے اوپر تنقید نہ کریں۔ ستھرا پنجاب صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پراجیکٹ ہے۔ دیگر صوبے ہمارے اچھے کاموں کو دیکھ کر...
    عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے محمد سنوار کی لاش ملنے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ محمد سنوار کی لاش یورپی اسپتال کے نیچے بنی سرنگ سے ملی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ دوسری...
    اربوں روپے کی سرکاری تشہیر: مودی کی ناکامیاں چھپانے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز اربوں روپے کی سرکاری تشہیر کے لیے مودی سرکار اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار سال 2025-26 میں 12 ارب سے زائد کا بجٹ عوامی تشہیر کے لیے مختص کیا، گزشتہ مالیاتی سال میں مودی سرکار کی جانب سے 1228 کروڑ کی رقم عوامی تشہیر پر خرچ کی گئی۔ آزاد میڈیا پر قدغنیں لگانا اور بھارتی نیوز چینلز پر گرفت، مودی سرکار کی پرانی روش رہی ہے، بھارت کے بڑے کارپوریٹ ادارے، جیسے ریلائنس انڈسٹریز اور اڈانی گروپ کا بھارتی میڈیا چینلز پر مکمل کنٹرول ہے۔...
    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن کا کہنا تھا کہ بھارتی وفد پاکستان کے خلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن کا کہنا تھا کہ بھارتی وفد پاکستان کے خلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
    واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکہ روزنامے دی واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی میڈیا اور مودی حکومت آپریشن سندور میں کامیابی سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کیلئے ان سے مسلسل جھوٹ بولتی رہی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دی واشنگٹن پوسٹ نے آپریشن سندور سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کیاہے جس سے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کاسامنا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بی جے پی حکومت کے اشارے پرپاک بھارت جنگ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائیں، پاکستان کے تمام بڑے شہروں پر بمباری ،قبضے اور فتح کے جھوٹے دعوے کیے گئے جو کہ حقیقت کے برعکس تھے۔اے آئی کے ذریعے جنگ کی جھوٹی اور فرضی ویڈیوز،تصاویراور من گھڑت...
    چینی قوم کی وحدت کا تصور ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز چین کا سیاسی نظام ‘ وحدت ‘ کے تصور پر مبنی ہے، رپورٹ بیجنگ : دنیا کی تاریخ کے طویل سفر میں، بہت سی قدیم تہذیبیں وقت کے ساتھ ختم ہو گئیں یا چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹ گئیں، لیکن چین ایک ایسے جہاز کی مانند ہے جو طوفانوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی ایک ہی سمت میں سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ چینی قوم کی قومی وحدت پر اسرار ہزاروں سال کی تاریخ اور منفرد ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ چینی قوم کے قومی تصور کو سمجھنا ایک ضخیم تاریخی کتاب کے صفحات پلٹنے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جوابی نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، نہ ان کے پاس بتانے کوکچھ ہے، نہ دکھانے کو، عید والے دن بھی اپنی نالائقی چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، جو میڈیا کو نظرآرہا ہے، میڈیا وہ ہی دکھارہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید کے دن بھی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا...
    میئر کراچی کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا گراؤنڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ 40...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دے دیا۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید والے دن بھی مرتضیٰ وہاب اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گراؤنڈ پر جانا ضروری نہیں، 1 لاکھ 40 ہزار ورکرز، انتظامیہ اور وزراء گراؤنڈ پر موجود ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2 دن سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوران کے وزرا کی فوج منظر عام سےغائب ہے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت...
    ایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے جوہری ڈھانچے سمیت اس کی “انتہائی اسٹریٹجک اور حساس” معلومات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے ’ الجزیرہ ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران کو اسرائیل سے ہزاروں کی تعداد میں ایسی فائلیں، تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں جوہری تنصیبات اور دیگر اہم سکیورٹی معلومات شامل ہیں۔ رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان دستاویزات کی...
    ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے خلاف ایک کامیاب آپریشن انجام دیا ہے جس میں ہزاروں انتہائی خفیہ دستاویزات جن کی زیادہ تر تعداد اسرائیل کے جوہری پروگرام سے متعلق ہے، حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن انجام دیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے جوہری اور سیکورٹی مراکز کے بارے میں خفیہ دستاویزات حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ باخبر سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ انٹیلی جنس آپریشن اب تک انجام پانے والے تمام آپریشنز میں سب سے بڑا ہے اور...
    پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار حانیہ عامر نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کی اور منیٰ کیمپ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ احرام عبایا میں اپنی دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کی دوستوں نے “چاند مبارک” کہتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی ۔ تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی صارفین نے حانیہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اس قدم کو سراہا۔ تاہم، کچھ افراد نے ان کی تصاویر پر تنقید بھی کی، خاص طور پر ان کے احرام پہننے کے انداز اور تصاویر میں پوز دینے...
    حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر لگے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مجسمے پر مداح بھڑک اٹھے۔مجسمے میں پاکستان کے لیجنڈ سوئنگ کے سلطان  وسیم اکرم کے اپنے   بائیں ہاتھ کے  سٹائل والے  ٹریڈ مارک کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں انہوں نے  پاکستان کی 1999 ورلڈکپ  والی جرسی پہن رکھی ہے۔اس مجسمے کی نقاب کشائی اپریل 2025 میں کی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حال ہی میں یہ تصویر وائرل ہونا شروع ہوئی، جس پر شائقین کرکٹ نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے مجسمے کا مذاق بناتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم یہ شکل دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ اپنے ابتدائی دنوں میں ٹیم میں...
    غزہ: بین الاقوامی میڈیا اداروں اور آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو غزہ میں داخلے اور رپورٹنگ کی مکمل اجازت دی جائے۔ معروف تنظیموں رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس سمیت دیگر عالمی اداروں نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ 20 ماہ سے اسرائیل نے میڈیا کو غزہ میں جانے سے روکا ہوا ہے، جو ایک تاریخی پابندی ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو غزہ میں آزادانہ اور غیر محدود رسائی دی جائے تاکہ وہاں کی اصل صورتِ حال دنیا کے سامنے لائی جا سکے۔ خط میں ان صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جو...
    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ٹک ٹاکر ثنا ء یوسف کے قتل کے تناظر میں ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے  ایڈوائزری جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز کو لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر کرنے، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست بنانے اور مشکوک دعوتوں میں جانے سے گریز کرنے سے متعلق ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ٹاک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر نہ کریں، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست نہ بنائیں اور ہر کسی کے بلانے پر ملاقات یا...
    بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کے تعمیری بامقصد اور غیر متزلزل ہونے کا عمل قابل تعریف ہے اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انٹرسروسز کوآرڈینیشن بھی قابل ستائش رہا جب کہ اس کے برعکس بھارت کا مودی نواز گودی میڈیا دنیا بھر ہی میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہوا، جس نے اپنے جھوٹے بے بنیاد و گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ساکھ خراب کر لی ہے جس پر اب بھارت کی خواتین بھی برہم ہیں ۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں صرف گودی میڈیا ہی بھارتی وزیر اعظم مودی کے گن گا رہا ہے جب کہ نریندر مودی جو خود سیندورکا سوداگر ہے وہ سیندور کی قدر و...
    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ششی تھرور کی سربراہی میں جانے والے بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے گھیر لیا۔  عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد، ششی تھرور کی قیادت میں گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کیے بغیر واشنگٹن ڈی سی پہنچا، جہاں عوامی ردعمل نے ان کے دورے کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔ حال ہی میں ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے اس پر بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندے دنیا بھر میں سرکاری چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں اور اپنی ساکھ بہتر کے بجائے وفد گانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) جیوتی ملہوترا کی پرانی ویڈیوز کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے، ان کی ذاتی ڈائری کے اقتباسات کو سوشل میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے، اور ان کی ذاتی زندگی پر یوں تبصرے کیے جا رہے ہیں گویا عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہو۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی سفارتکار دانش سے خفیہ شادی کی تھی اور وہ بھی سفارتخانے کے اندر یہاں تک کہ بعض چینلز نے بچوں کی کہانیاں بھی تراش لیں۔ صحافت کا دعویٰ رکھنے والے ادارے ایک خاتون کی نجی زندگی پر یلغار کیے ہوئے ہیں، جبکہ عدالت میں مقدمہ ابھی زیرِ سماعت بھی نہیں...