غزہ کیلئے مزید امدادی سامان کل روانہ کردیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان کل روانہ کر دیا جائے گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پور ٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازآج روانہ نہ ہوسکی تاہم کل روانہ کردیا جائے گی۔
وفاقی حکومت نے غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے اور مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔
غزہ کے لیے 17 ویں امدادی کھیپ میں 65ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچو ں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔
اب تک 17امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1,715 ٹن ہے، اگلے چند دنوں میں روانہ ہونے والی دوسری پرواز کے ساتھ مجموعی امدادی سامان 1,815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔
غزہ کے لیے سامان کی روانگی سے متعلق تقریب میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چئیرمن این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ڈپٹی وزیراعظم نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے، الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
پاکستان میں فلسطینی سفیر نے امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان غزہ کے لیے
پڑھیں:
یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک مختلف اوقات میں پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔
نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے۔
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد
اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر کے مسافروں کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا حصہ ہیں، جو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔
مزید :