افغان ‘چائینکی گوشت’ کی مقبولیت کا راز کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پشاور میں افغانی پلاؤ سمیت دیگر افغانی کھانے تو مشہور ہیں لیکن ان روایتی کھانوں میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے، جو کم وقت میں ہی کھانے کے شوقین افراد میں مقبول ہو رہا ہے: افغانی چائینکی گوشت، یہ چائینک نما چھوٹے سے برتن میں تیار کیا جاتا ہے۔
پشاور کے ایک ریسٹورنٹ نے چائینکی گوشت متعارف کرایا ہے، جو مالک کے مطابق افغانی طرز پر تیار کیا جاتا ہے۔ گوشت کو نمک، کالی مرچ، ادرک، لہسن اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ ایک بند برتن میں آہستہ آہستہ پکایا جاتا ہے۔ اس طریقے سے پکانے سے گوشت اپنی اصلی خوشبو اور قدرتی ذائقہ کو برقرار رکھتا ہے، جو اسے عام گوشت کے دیگر کھانوں سے منفرد بناتا ہے۔
ہوٹل مالک کے مطابق چائینکی گوشت کے شوقین افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ان کے مطابق اس طریقے سے گوشت کو کوئلوں پر آہستہ آہستہ پکایا جاتا ہے، پشاور کے لوگ مصالحے دار کھانوں کی نسبت سادہ اور روایتی کھانوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور افغانی چائینکی گوشت ہماری روایت اور ذائقے کا بہترین امتزاج ہے، مز ید جانیے سراج الدین کی اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چائینکی گوشت جاتا ہے
پڑھیں:
افغان طالبان نے گانے اور آلات موسیقی بجانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا
شمالی افغانستان میں طالبان حکام نے گانے اور آلات موسیقی بجانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔
نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے 2021 میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے مسلسل ایسے قوانین اور ضوابط نافذ کیے ہیں جو اسلامی قانون کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس میں عوامی مقامات ، براہ راست پرفارمنس سے لے کر اجتماعات ، ریستورانوں، کاروں یا ریڈیو اور ٹی وی پر موسیقی بجانا شامل ہے۔
صوبائی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی رات شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت میں 14 افراد رات کے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک رہائشی گھر میں جمع ہوئے جہاں وہ آلات موسیقی بجا رہے تھے اور گانے گا رہے تھے، جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ موسیقی کو اخلاقی بدعنوانی اور عوام میں پریشانی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، طالبان حکام نے برسر اقتدار آنے کے بعد میوزک اسکولوں کو بند کر دیا اور موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹم کو توڑ دیا یا جلا دیا۔
شادی ہالوں کو موسیقی بجانے کی اجازت نہیں ہے البتہ خواتین کے علیحدہ حصے میں خفیہ طور پر موسیقی بجانے کی اجازت ہے، کئی افغان موسیقار طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد خوف کے باعث یا روزگار کی تلاش میں دنیا کے پسماندہ ترین ممالک میں سے ایک افغانستان کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
طالبان حکام اپنی صلاحیتوں کو اسلامی شاعری اور بغیر موسیقی کے ترانوں میں استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، موسیقی کی یہ واحد شکل ہے جس کی 1996 سے 2001 کے دوران طالبان کے سابق دور میں اجازت تھی۔
Post Views: 4