برائلرگوشت کی قیمت میں 15روپے اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15روپے اضافے سے 577روپے کلو ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے 598روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سی284روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
(جاری ہے)
اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سی15سی20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمت
پڑھیں:
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں تین روز سے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے جبکہ دس گرام نرخ 257 روپے گر کر 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر کا ہوگیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کمی سے 4064 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.09 ڈالر کم ہوکر 38.31 ڈالر پر آگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوان سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 اور فی تولہ میں 49 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔
Post Views: 7