شکاگو: ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ہی ختم
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور:
شکاگو میں جاری پی ایس اے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی عاصم خان اور نور زمان کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔
چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں نور زمان کو سابق ورلڈ چیمپئن مصر کے کریم گواڈ نے تین صفر سے ہرایا۔
عاصم خان بھی اسی مارجن سے ناکام رہے، عاصم خان کے خلاف نمبر دس سیڈ ملائیشیا کے این یونگ نے برتری ثابت کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی کھلاڑیوں کوٹیم میں شامل کرنے پر شارخ خان مشکل میں آگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ(سی پی ایل) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز(ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور محمد عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے۔محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دوسری جانب آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گرائونڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سپر اسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فورا معاہدے کو ختم کیا جائے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بھی کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔