معروف سوشل میڈیا اسٹار جوڑی سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر سمیع رشید کا ردعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر سحر حیات کے شوہر سمیع رشید کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم اب سمیع رشید نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

سمیع نے اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر لانے کے حق میں نہیں تھے، مگر افواہوں کے پھیلنے کے بعد وضاحت دینا لازمی ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر میاں بیوی میں لڑائی ہوتی ہے مگر ہمارے درمیان بیٹی کی سالگرہ کے اگلے دن ہونے والا ایک معمولی جھگڑا شدت اختیار کر گیا ہے تاہم میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں کہ معاملہ طلاق تک نہ پہنچے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by ᏕαмᎥ ᏒαѕнєєᎠ® (@samirasheedofficial)

سمیع رشید نے کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل ضرور آئے ہیں، تاہم یہ مسائل سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رشتوں میں انا آ جائے تو صورتحال پیچیدہ ہو جاتی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ سحر اب بھی ان کی بیوی ہیں ان کے نکاح میں ہیں اور وہ طلاق نہیں چاہتے۔

سمیع نے سحر حیات کی گزشتہ دنوں وائرل ہونے والی ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا جس میں انہوں نے خود کو ایک سنگل مدر کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہ سے اپنی بیٹی سے نہیں مل سکے اور صرف وی لاگز میں اسے دیکھ رہے ہیں جو ان کیلئے بہت مشکل ہیں کیونکہ وہ بیٹی کو لے کر بےحد جذباتی ہیں۔

یاد رہے کہ سحر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سمیع کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ہٹا دی ہیں، جس کے بعد ان کی علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں تاہم اس جوڑی کے مداح انہیں معاملے کو سلجھانے اور علیحدگی سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر نے کہا کہ سحر حیات انہوں نے

پڑھیں:

کراچی، سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ، جوئے میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی:

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعےآن لائن فراڈ اور جوئے کا دھندہ چلانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ اور جوئے کا نیٹ ورک بےنقاب کیاگیا اور پی ای سی ایچ ایس میں کی گئی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزم ساگر کمار جوئے کی ویب سائٹس چلانے میں ملوث ہے اور سائبر اسپیس کے ذریعے آن لائن سٹہ بازی کرائی جاتی تھی۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے قبضے میں لیے گئے موبائل اور دیگر آلات سے میچزکے دوران سٹے بازی کے شواہد بھی ملے ہیں اور ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
  • ’مجھ پر جھوٹا کیس عائد کیا گیا‘، گرفتاری کے بعد فلک جاوید کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
  • یوٹیوبر رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے، ایک اور مقدمہ درج
  • ایف بی آر نے مالدار شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر جمالی
  • کراچی، سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ، جوئے میں ملوث ملزم گرفتار
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
  • ایک اور معروف سوشل میڈیا سٹار جوڑی کی راہیں جدا
  • مشہور ٹک ٹاکر سحرحیات اور سمیع رشید نے راہیں جدا کرلیں
  • ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی تصدیق کر دی