پی ایس ایل 10کے بقیہ 8 میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10 ویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز ری شیڈول کردیے گئے، میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دے دیا گیا، پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا سکی، براڈکاسٹرز کو 2 وینیو پر لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے، پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے تمام فرنچائزز اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور متعدد کھلاڑیوں نے واپس آنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو غیرملکی کھلاڑی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں صرف قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی لیگ کو مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے پی ایس ایل کی وجہ سے پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال منشیات کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم بیرسٹرگوہر، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان وزیر داخلہ کا دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بقیہ 8 میچز پی ایس ایل سب نیوز

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف