بولی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا صارفین انہیں ٹرول کرتے دکھائی دیے۔

شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق سلمان خان نے جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایکس پر شکر ادا کرنے کی ٹوئٹ کی لیکن جلد ہی اسے ڈیلیٹ کردیا، جس پر بھارتی صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔پاکستان اور بھارت نے 10 مئی کی سہ پہر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے بعد فوری اور مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد سلمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مختصر ٹویٹ میں لکھا کہ شکر ہے، سیز فائر ہوگیا لیکن جلد ہی انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

اداکار کی جانب سے جنگ بندی پر شکر ادا کرنے اور پھر ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے پر بھارتی صارفین نے سلمان خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔اُن پر یہ الزام لگا گیا کہ وہ اپنے ملک پر حملے، پہلگام واقعے اور بھارتی فوج کی کارروائی پر خاموش رہے، مگر جیسے ہی سیز فائر ہوا، اُنہیں اطمینان محسوس ہوا، چند ہی گھنٹوں میں عوامی دباؤ کے باعث سلمان خان نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

تاہم، سلمان خان کی جانب سے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیے جانے پر بھارتی صارفین مزید برہم ہوگئے، ایک صارف نے ایکس پر بولی وڈ کے تینوں خانوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سلمان خان کی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ، شاہ رُخ خان کی خاموشی اور عامر خان کا ترکی کے لیے پیار اس بات کی نشاندہی کرتا ہے دشمن صرف بارڈر کے پار نہیں بلکہ گھر کے اندر بھی ہوتا ہے، دیمک بن کر جیتا ہے۔دوسرے صارف نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپریشن سندور کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں، کیوں؟۔

ایکس پر صارف نے اداکار پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پچھلے 4 دن سے خاموشی اور اب سیز فائر پر شکر؟ اب ہمیں پتہ چل گیا کہ تمہاری فلموں کے ساتھ کیا کرنا ہے۔بعض صارفین نے لارنس بشنوئی کی تصویر کو اداکار کی ٹویٹ کے ساتھ جوڑتے ہوئے لکھا کہ لارنس بشنوئی سلمان خان سے ملنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی وہی دہشت گرد ہیں، جنہوں نے 2018 میں سلمان خان کو جودھپور میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، بعد ازاں بھی وہ متعدد بار سلمان خان کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بھارتی صارفین سلمان خان کو ہوئے لکھا کہ

پڑھیں:

روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ری پبلکن رہنما روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والا ہر ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، صدر ٹرمپ کی جانب سے استقبال
  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ زمبابوے کا پاکستان کو 148 رنز کا ہدف
  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن؛ متعدد ویب سائٹس بند؛ صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل
  • کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ
  • ’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں
  • سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے
  • کلکتہ ٹیسٹ: پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقیدکا سامنا