برطانوی وزیرِ اعظم کے گھر آگ بھڑک اُٹھی؛ تحقیقات جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں اچانک رات میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں۔
ایمرجنسی سروسز نے آس پاس کے گھروں کو خالی کروالیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ گھر کا داخلی دروازہ مکمل طور پر جل گیا۔
گھر کے اندر بھی در و دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاحال وزیراعظم کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
آتشزدگی کے وقت وزیراعظم کیئر اسٹارمر شمالی لندن میں واقع اپنے اس گھر میں نہیں تھے۔
یاد رہے کہ وہ گزشتہ برس جولائی میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے وزیراعظم ہاؤس میں مقیم ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا، امریکا کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، پاک امریکا تعلقات کو خطے کے استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔