عدالت کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ اور رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے۔ وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر میں مبتلا ہیں جنہیں چیک اپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔عدالت نے کہا کہ وکیل کے مطابق محض مقدمہ درج ہونے پر کسی کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا نام پی سی ایل رؤف حسن کا نام سے نکالنے عدالت نے
پڑھیں:
بیوی کو گھر سے نکالنے پر جیل اور جرمانہ ہوگا، قومی اسمبلی میں نیا بل پیش
قومی اسمبلی میں خواتین کو بلاوجہ یا غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے مطابق، شوہر یا کسی بھی گھر کے فرد کی جانب سے خاتون کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔
یہ ترمیمی بل پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے منگل کے اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر کسی خاتون کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے نکالا گیا تو ذمہ دار شخص کو تین سے چھ ماہ تک قید اور 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے مقدمات کی سماعت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت میں کی جائے گی، تاکہ فوری اور موثر انصاف ممکن بنایا جا سکے۔
اس بل کو “فوجداری قانون ترمیمی بل 2025” کا نام دیا گیا ہے، جسے غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد گھریلو سطح پر خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بے دخلی جیسے رویوں سے بچانا ہے۔
Post Views: 10