زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے 398روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سی280روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
(جاری ہے)
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی 590سی610روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مشینی دور میں بھی زندہ ہے بلاک پرنٹنگ کی روایت
جدید ٹیکنالوجی اور مشینی پرنٹنگ کے اس دور میں بھی ہاتھ سے کی جانے والی بلاک پرنٹنگ کی روایت آج بھی اپنی پہچان برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ فن نہ صرف کپڑے پر رنگوں کی زبان بولتا ہے بلکہ اس میں نسلوں کی محنت، صبر اور جمالیاتی احساس جھلکتا ہے۔
پرانے کاریگر آج بھی لکڑی کے تراشیدہ بلاکس سے دوپٹے، چادریں اور لباس پر نقش و نگار ابھارتے ہیں۔ ہر چھاپ کاریگر کی سانسوں کے ساتھ جڑی ایک دعا ہوتی ہے، جو رنگوں میں زندگی بھرتی ہے۔ مگر افسوس کہ یہ روایت اب زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔
بلاک پرنٹنگ کے کاریگر سید مطاہر حسین کا کہنا ہے کہ اب ہمارے پاس اتنے گاہک نہیں آتے، کیونکہ بلاک پرنٹنگ کا وہ پرانا حسن لوگوں کو بھاتا نہیں۔ ہم ایک دو دن میں ایک دوپٹہ تیار کرتے ہیں، جبکہ مشین چند گھنٹوں میں درجنوں چھاپیں نکال دیتی ہے، اور لوگ سستا ہونے کی وجہ سے وہی خرید لیتے ہیں۔
وقت گزرنے کے ساتھ یہ ہنر ماند ضرور پڑ رہا ہے، مگر بلاک پرنٹنگ اب بھی اس سرزمین کی تہذیبی روح کا رنگین استعارہ بنی ہوئی ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاک پرنٹنگ پرانا حسن جدید ٹیکنالوجی مشینی پرنٹنگ وی نیوز