کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 278 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 575 پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انڈیکس ایک ایک لاکھ

پڑھیں:

’گالیاں‘ تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر کی 15 منٹ کی آمدن 1 لاکھ سے زائد

کراچی (نیوزڈیسک) ٹک ٹاکر اپنے ساتھ معاشرتی رویے اور تنقید پر جذباتی ہوئیں اور رُو پڑیں، انگلیاں اٹھنے کے باوجود کام جاری رکھنے کا اعلان۔ٹک ٹاک پر مشہور انفلوئنسر وردہ ملک اپنے ساتھ لوگوں کے پیش آنے والے رویے پر رو پڑیں۔

نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران وردہ ملک نے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنے اوپر ہونے والی تنقید سمیت ویڈیوز بنانے کا دفاع بھی کیا۔

ایک سوال کے جواب میں وردہ نے کہا کہ اگر میں ٹک ٹاکر نہ بنتی تو بھائی کی شادی، گھر کا خرچ، والد کا بائی پاس کیسے ہوتا، دو ہی آپشن ہوتے ہیں یا تو کسی پیسوں والے مرد سے شادی کرو اور اُس کا ظلم برداشت کرو یا پھر باہر نکل کر پیسے کماؤ اور میں نے دوسرے راستے کا انتخاب کیا۔

اپنی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا اور معاشرے کی جانب سے ملنے والی تنقید پر ٹک ٹاکر نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ’ہم اچھا کریں یا بُرا کریں ہمیں گالیاں پڑتی ہیں اور ہمیں بھی کسی بھی باعزت انسان کی طرح یہ اچھا نہیں لگتا‘۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک شادی میں ہمارے حوالے سے جو جملے لوگوں نے استعمال کیے وہ ناقابل برداشت تھے، ان سب کے باوجود میں اپنا کام جاری رکھوں گی۔

وردہ ملک نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ویڈیوز بنانے کی وجہ سے اپنے خاندان والوں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے مگر وہ اپنے گھر کے حالات اور دیگر وجوہات کی وجہ سے کام کو جاری رکھیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں وردہ ملک نے کہا کہ وہ 15 سے 20 منٹ کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کما لیتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹک ٹاک پر لائیو کے دوران جو فالوورز گفٹ دیتے ہیں عام طور پر اُن کی جانب سے بے ہودہ خواہشات کی جاتی ہیں۔

ریحان طارق کے اس پوڈ کاسٹ کے بعد دو قسم کی آرا سامنے آئیں ایک میں بیشتر لوگوں نے ٹک ٹاکر کو اپنے کام کے دفاع پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ دوسرے طبقے نے سوالات پوچھنے اور مداخلت پر اینکر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 248 پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
  • چینی کی قیمتوں میں اضافہ: کس شوگر مل کے پاس کتنی چینی اسٹاک ہے؟
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • ’گالیاں‘ تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر کی 15 منٹ کی آمدن 1 لاکھ سے زائد
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے بڑا اعلان کردیا