پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 2769 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2769 پوائنٹس کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار67 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔انڈیکس میں 2 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین ٹریڈنگ 1 لاکھ 20 ہزار 780 پوائنٹس ہے، مارکیٹ ماضی کے بلندترین ٹریڈنگ کا ریکارڈ بریک کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد، اور آئی ایم ایف سے متعلق مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انڈیکس میں

پڑھیں:

100 انڈیکس کی شاندار رفتار، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی 2 نئے ریکارڈز بن گئے

پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس آخری ٹریڈنگ سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوکر ریکارڈ سطح پر بند ہوا، انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 68 ہزار 990 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1498 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار 988 کی بلند ترین حد تک ٹریڈ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے کاروباری ہفتے کا آخری روز بھی تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس کی شانداز رفتار نے آج بھی 2 نئے ریکارڈز بنا ڈالے۔ 100 انڈیکس آخری ٹریڈنگ سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوکر ریکارڈ سطح پر بند ہوا، انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 68 ہزار 990 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1498 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار 988 کی بلند ترین حد تک ٹریڈ ہوا۔

سٹاک ایکسچیبج میں 485 کمپنیوں میں سے 201 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 254 کمپنیوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے 78 ارب روپے میں طے ہوئے۔ کلیدی شعبوں میں خریداروں کی دلچسپی آٹو موبائل سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری میں دیکھی گئی۔

انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والے سٹاکس جیسے حبکو، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ڈی جی کے سی، آئی ان ڈی یو بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔ واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سگریٹ بنانے والی کمپنی فلپ مورس کی ڈی لسٹ کرنے کی درخواست منظور کر لی
  • 100 انڈیکس کی شاندار رفتار، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی 2 نئے ریکارڈز بن گئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
  • سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا
  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر
  • کاروباری ہفتے کا شان دار اختتام: اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی بلندی کا ریکارڈ قائم
  • اسٹاک ایکسچینج نے بلند ترین سطح پر ‘نیا ریکارڈ قائم
  • پاکستان میں ایک اورملٹی نیشنل کمپنی پراکٹراینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) کا اپنا بزنس ختم کرنے کا اعلان ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا