بھارت نے روس سے ایس 400 کیلئے مزید میزائل مانگ لیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
نئی دہلی : بھارت نے روس سے میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے لیے مزید میزائل مانگ لیے۔ دکن ہیرالڈ نے سپوتنک انڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے روس کو ایس 400 کے مزید میزائلوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے اور یہ جلد ہی بھارت کو ڈلیور کردیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ خیال رہے کہ روسی ساختہ ایس 400 کو دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم سمجھا جاتا ہے لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے ایس 400 کی کچھ بیٹریز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اگرچہ بھارت اس سے انکار کرتا ہے لیکن دنیا بھر کی نظریں یہ انٹیلی جنس حاصل کرنے پر مرکوز ہے کہ آخر پاکستان ایس 400 کو نشانہ بنانے میں کیسے کامیاب ہوا؟۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل
معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے ساتھی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ سے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بطور سینئر فنکار انہوں نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا جس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، تاہم وہ علیزے شاہ کے جذبات مجروح ہونے پر بےحد شرمندہ ہیں۔
جگن کاظم کی جانب سے یہ معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران گلوکارہ شازیہ منظور نے انہیں دھکا دیا اور جان بوجھ کر انہیں گرایا اور اس واقعے پر جگن کاظم کی جانب سے طنزیہ انداز اپنانے سے وہ دلبرداشتہ ہوئیں۔
https://www.instagram.com/reel/DMaLa_PCdhI/علیزے نے کہا کہ انہوں نے جگن کو ہمیشہ ایک سنجیدہ اور عزت دار شخصیت سمجھا، لیکن اس واقعے کے بعد ان کی رائے بدل گئی۔
جگن کاظم نے علیزے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز اور غیر سنجیدہ تبصروں پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی حساس خبروں کو مزاح کا موضوع بنانے کے بجائے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
https://www.instagram.com/reel/DMiLem7N8xS/انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ دوسروں کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں اور مہذب رویہ اختیار کریں۔