ریاض:

سعودی عرب اور امریکا نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کو جدید جنگی آلات اور امریکی دفاعی کمپنیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران میزبان ملک نے امریکا میں 600 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، جس میں توانائی، دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی، گلوبل انفرا اسٹرکچر اور معدنیات شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا اور سعودی عرب نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کو جدید جنگی آلات اور درجنوں امریکی دفاعی کمپنیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ معاہدے کے تحت 5 مختلف شعبوں میں سعودی عرب کو دفاعی برآمدات ہوں گی، جس میں فضائیہ کی صلاحیت میں جدت اور خلائی صلاحیت، میزائل ڈیفنس، میری ٹائم اور کوسٹل سیکیورٹی، بارڈر سیکیورٹی اور بری افواج کی جدت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم میں جدت لانا شامل ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ معاہدے میں سعودی مسلح افواج کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے تربیت اور تعاون کے ساتھ ساتھ سعودی سروسز اکیڈیمیز اور ملٹری میڈیکل سروسز بھی شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب دفاع اور علاقائی سیکیورٹی میں نمایاں سرمایہ کاری کر رہا ہے جو امریکی نظام اور تربیت پر مبنی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دیگر شعبوں میں معاہدے ہوئے ہیں اور اس کا مجموعی حجم 600 ارب ڈالر سے زائد ہوگا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارب ڈالر

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔اسحاق ڈار پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کومعاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے،امریکا کے عزہ سے متعلق بیس نکاتی ایجنڈے پر پاکستان کا موقف بھی ارکان کے سامنے رکھیں گے۔

پیپلزپارٹی کے کچھ رہنماوں نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کی تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان رواں سال 31دسمبر سے قبل کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس دورے کے دوران جہاں سعودی عرب کی طرف سے 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے وہیں گزشتہ سال اکتوبر میں سرمایہ کاری معاہدے آگے بڑھنے اور ان پر کام شروع ہونے کی امید بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد مخصوص نشستیں کیس، فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری سیلاب سے نقصانات کیلئے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ صمود فلوٹیلا میں شامل غزہ محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز کون سا ہے؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سعودی پاک دفاعی معاہدہ اسٹریٹیجک، معیشت اور خوشحالی کا احاطہ کرتا ہے، سیکیورٹی حکام
  • ٹرمپ کی حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار تک کی ڈیڈ لائن
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا: طلال چوہدری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ناممکن تھا، طلال چوہدری
  • پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ کے بعد کئی ملکوں نے شمولیت کااظہار کیا،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے،اسحاق ڈار
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ، اسرائیل کے لیے سخت پیغام ہے، محمد عاطف
  • امریکا قطر دفاعی حکم نامہ
  • پاکستان سعودی عرب دفاعی اسٹرٹیجک معاہدہ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان دورے پر کن معاہدات پر دستخط کریں گے؟