اہل نیوزی لینڈ مہنگائی سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور:کیوی کا دیس، نیوزی لینڈ ترقی یافتہ و دولت مند سمجھا جاتا ہے مگر مقامی میڈیا کی رو سے وہاں روز مرہ استعمال کی اشیا بہت مہنگی ہو چکیں جبکہ تنخواہیں منجمد ہیں۔ چنانچہ مہنگائی سے تنگ لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں.
پچھلے 12 ماہ کے دوران قومی تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار افراد ہجرت کر گئے۔ اکثریت نے آسٹریلیا کا رخ کیا جہاں آمدن 26 فیصد زیادہ، بقیہ برطانیہ، امریکا وغیرہ سدھار گئے۔
رپورٹ کے مطابق مہاجر نہ آئیں تو نیوزی لینڈ میں افرادی قوت کی کمی ہو جائے، مہاجروں کی مسلسل آمد ہے مگر ملک میں سفید فام اکثریت ختم ہو جائے گی.
اسی امر سے خوف کھا کر حال ہی میں برطانیہ نے بھی امیگریشن پالیسی سخت کی ہے کہ حکمران طبقے کا اقتدار بحال رہے اور برطانیہ میں بھی سفید فاموں کی تعداد شرح پیدائش گھٹنے سے مسلسل گھٹ رہی ہے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند کردی گئیں
لندن:برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔
واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمپنیاں کمپنی ہاؤس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے۔
Post Views: 2