ارشد ندیم ایک اور بڑے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
پاکستان کا فخر ارشد ندیم ایشین چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
ان دنوں ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
ٹریننگ کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ 5 ماہ سے سخت محنت کر رہا ہوں، اولمپکس کے بعد پہلا بڑا ایونٹ ہے، ایشین چیمپئن شپ 27 سے 31 مئی تک کوریا میں ہوگی۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ایونٹ 31 مئی کو ہے، میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے میرا مقابلہ صرف ارشد ندیم سے ہوتا ہے، مجھے اپنا بہترین کرنا ہے، کسی بھی ایونٹ میں اپنا بہترین کرتا ہوں تو میں گولڈ میڈل جیتنے کی پوزیشن میں ہوتا ہوں۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ جن ایونٹس میں گولڈ میڈل نہیں جیتا ان میں گولڈ میڈل جیتوں۔ ورلڈ، ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور ڈائمنڈ لیگز میں گولڈ میڈلز جیتنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں بھی حصہ لینا ہے، ایک سال پہلے سارا فوکس اولمپکس پر ہوگا، اس سے قبل میری توجہ اس دوران ہونے والے دیگر ایونٹس پر ہے۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی تیاری اچھی ہے، ایک بار پھر اچھی کارکردگی کےلیے پُرعزم ہیں کیونکہ پانچ چھ ماہ کی ٹریننگ کے دوران ہمارے ریفرنس اچھے سامنے آئے ہیں، اب ان کو برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ہمارے لیے یہ ایک اور ایونٹ ہے ہم نے کسی ایونٹ کو چھوٹا بڑا نہیں سمجھا سب کو ایک ہی اہمیت دی ہے اور اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے۔
سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ دباؤ ہونا اچھی چیز ہے، دباؤ نہ ہو تو آپ پرفارم نہیں کرسکتے اضافی دباؤ سے آپ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں گولڈ میڈل چیمپئن شپ نے کہا کہ
پڑھیں:
اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس؛ 2026-27 میں پاکستان کی چیئرمین شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
سٹی 42 : ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں2026-27 میں پاکستان کی چیئرمین شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس پاکستان کی ایس سی او (SCO) کے سربراہانِ مملکت کونسل (CHS) کی چئیرمین شپ کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں 2026-27 میں پاکستان کی چیئرمین شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی وزیراعظم نے منصوبہ بندی کے عمل کی راہنمائی کی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ ایس سی او سی ایچ ایس کی میزبانی شایانِ شان انداز میں کی جائے ۔
اجلاس میں معاونِ خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ شریک ہوئے۔ اسکے علاوہ کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔