2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ لیکن تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ نے بجٹ 2025/26 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے ، ایسے میں خبرآئی ہے کہ وفاقی حکومت ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، یادرہے کہ پہلے ہی حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ دے چکی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کے لیے مختلف سلیبس میں انکم ٹیکس میں 10 فیصد کمی کا امکان ہے۔ اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو تنخواہ دار طبقے کو اگلے مالی سال میں تقریباً 50 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا، جو 14 سے 22 مئی 2025 تک ہونے والے ہیں۔
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر موصول
گزشتہ بجٹ 2024-25 میں گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم اجرت 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں
پڑھیں:
حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا
حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کردیا گیا۔ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پربرقرار رکھی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔