کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم کے حوالے سے آئندہ تین روز کے لیے پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے تاہم صبح و شام کے وقت نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
آئندہ چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جامشورو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار اور بدین میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہر قائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار
شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔Vمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔شہرقائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے، جبکہ مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔