عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف---فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پر پاکستانی قوم متحد ہوچکی ہے، قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کےلیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سیاسی مقدمات ختم کرنا ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں، ان کو فوری رہا کرنا چاہیے، وفاقی حکومت قوم کے اتحاد کے اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے، جعلی حکومت کو قومی اتحاد کی خاطر فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھارت کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے بھارت کے خلاف سوشل میڈیا کا محاذ کامیابی سے سنبھال رکھا تھا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بھارتی بیانیے کو چاروں شانے چت کیا، بھارت کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بیرسٹر سیف بھارت کے کے خلاف
پڑھیں:
''آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے،،شاہ زیب خانزادہ سے بیرون ملک میں ایک شخص کی بد تمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کو ایک شخص نے بیرون ملک شاپنگ سنٹر میں بدتمیزی کا نشانہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ ایک شاپنگ سنٹر میں موجود ہیں جہاں پر موجود ایک شخص نے اپنے موبائل کا کیمرہ آن کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔شاہ زیب خانزادہ نے ویڈیو نہ بنانے کی درخواست کی تو اس شخص نے جواب دیا کہ آپ ویڈیو بنانی پڑے گی ، آپ نےعمران خان کے خلاف جو کیاہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ اس کے بعد شاہ زیب خانزادہ نے منہ پھیر کر چلنا شروع کردیا لیکن وہ آدمی ان کا پیچھا کرتا رہا اور بولا کہ آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔اس دوران شاہ زیب خانزادہ وہاں سے چلے گئے۔
جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
بریکنگ نیوز ????
جیو کے بیشرم ایکنر شاہ زیب خانزادہ کو پاکستانی نے ذلیل کردیا
کسی بدیانت کو نہیں چھوڑا جائیگا, یہ سارے بددیانتوں کے لیے نشان عبرت ہے pic.twitter.com/10L1hs4Iwm
مزید :