بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
عام شہریوں کو ہراساں کرنے اور بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا اور اختلاف رائے کو دبانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران زبردستی رہائشی گھروں میں گھس جاتے ہیں اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور بے گناہ نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کرتے ہیں جبکہ زمینوں اور بینکوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیتے ہیں جس سے لوگ پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کے دوران گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرتے اور قیمتی اشیاء لوٹ لیتے ہیں۔ عام شہریوں کو ہراساں کرنے اور بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا اور اختلاف رائے کو دبانا ہے۔ یہ کارروائیاں عام کشمیریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنے اور تلاشی کارروائیوں کے بہانے ان کی زندگیوں میں خلل ڈالنے کی دانستہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔سرینگر میں جن لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ان میں نور محمد شیخ، وسیم طارق، انجم یونس، بلال احمد لون، فیضیاب شوکت دیوانی، بلال لون، منظور تولا، محمد ایوب ڈار، مشتاق احمد، ظہور احمد بٹ اور فردوس احمد ڈار شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور تلاشی
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔