Daily Sub News:
2025-11-19@03:15:54 GMT

بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی

بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز

بھارت نے ایک بار پھر مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہوئے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد تقریباً 500 سکھ یاتریوں کے مجوزہ دورہ پاکستان پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں آمد پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے تحت بھارت نے نہ صرف مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکا بلکہ کرتارپور راہداری کو بھی بند کیے رکھا، جو سکھوں کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار دانستہ طور پر سکھوں کو پاکستان کے خلاف مشتعل کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ بھارتی جارحیت کے دوران بھارت نے سکھ علاقوں کو نشانہ بنایا، ان کی عبادت گاہوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور امرتسر میں میزائل داغے تاکہ سکھوں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حصہ بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ بھارت نے ننکانہ صاحب جیسے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی کوشش کر کے الزام پاکستان پر ڈالنے کی سازش کی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کئی دہائیوں سے سکھ مخالف جذبات کے ساتھ کھیل رہا ہے، اور مودی کی متعصبانہ پالیسیوں نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھوں کے لیے بھی بھارت کی سرزمین تنگ کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1950 کے معاہدے کے تحت بھارت کو سکھ یاتریوں کو سال میں چار اہم مذہبی مواقع پر پاکستان میں موجود مقدس مقامات پر جانے کی اجازت دینی چاہیے، جن میں گرو ارجن دیو جی کی برسی، گرو نانک دیو جی کا یومِ پیدائش، خالصہ پنتھ کا یومِ تاسیس (بیساکھی) اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی شامل ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سکھ برادری کی قربت اور بھارت مخالف بیانات اب مودی سرکار کے لیے دردِ سر بن چکے ہیں، جسے دبانے کے لیے بھارت ایسے اقدامات کر رہا ہے جو نہ صرف مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی ولی عہد اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر قیدیوں کا تبادلہ غزہ پر اسرائیل کا خوفناک حملہ، 28 فلسطینی شہید، یورپی اسپتال کے قریب 9 بنکر بسٹر بم گرائے گئے پاکستان اور بھارت کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، شاید انہیں ایک ڈنر پر اکھٹا بھی کردیں،ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کا دورہ ،امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سکھ یاتریوں کے پاکستان ا بھارت نے

پڑھیں:

حکومت کا نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہونے کے باوجود ملک بھر میں نئی شوگر ملوں کے قیام پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس اقدام سے گنے کی کاشت میں مزید اضافے سے اربوں ڈالر مالیت کی معیاری روئی اور خوردنی تیل کی درآمدات بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزارت غذائی تحفظ آئندہ روز میں ایک سمری بھی وزیر اعظم کو ارسال کر دے گی جس میں نئی شوگر ملوں کے قیام پر پابندی ختم کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ احسان الحق نے بتایا کہ حکومت کے اس مجوزہ فیصلے سے گنے کی کاشت میں اضافہ ریکارڈ سطح پر آجائے گا جبکہ کپاس کی کاشت میں مزید نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر دوستانہ حکومتی پالیسیوں کے باعث پہلے ہی 300 سے زائد جننگ فیکٹریاں اور 150 سے زائد ٹیکسٹائل ملز غیر فعال ہو چکی ہیں جن میں بڑے بڑے ٹیکسٹائل گروپس کی ملز بھی شامل ہیں۔ ان عوامل کے باعث کپاس کی کھپت میں مزید کمی کے خطرات سامنے آرہے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
  • بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ سے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف
  • بھارت و افغانستان کا گٹھ جوڑ
  • حیدرآباد ؛ تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی
  • دفعہ 144 کے نفاذ میں پنجاب میں سات روز کی توسیع کا اعلان
  • کینیڈا میں ریفرنڈم سے قبل خالصتان کار ریلی، بھارتی ہائی کمشنر کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی