2025-05-14@12:46:12 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«سکھ یاتریوں کے»:
بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز بھارت نے ایک بار پھر مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہوئے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد تقریباً 500 سکھ یاتریوں کے مجوزہ دورہ پاکستان پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں آمد پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے تحت بھارت نے نہ صرف مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکا بلکہ کرتارپور راہداری کو بھی بند کیے رکھا،...
شکر گڑھ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری کے ذریعے 300 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا، پاکستان نہ جائیں وہ مار دیں گے ، ہم نے کہاکہ موت تو کہیں بھی آسکتی اور ہم کرتارپور پاکستان آگئے۔سکھ یاتریوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت پسند ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارتی میڈیا لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے بند کر دیئے تھے مگر پاکستان نے سرحدوں کی بندش...
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ا ور بھارت کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو اپنے ملک سے نکلنے کا حکم جاری کر رکھا ہے جبکہ ایسے موقع پر بھی پاکستان نے سکھ کمیونٹی کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے لیے ویزے بند نہیں کیے۔ایسی صورتحال میں سکھ کمیونٹی کو گمراہ کرنے کے لیے بھارت میں یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے دنیا بھر کے ممالک کے ویزے نہیں ملیں گے ۔ اس جھوٹی افواہ کی تردید کرتے ہوئے پاکستانی پولیس اہلکار نے بابا گرو نانک کے دربار پر سکھ برادری سے بات کی اور انہیں بتا یا کہ یہ سب جھوٹی...
پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ پنجاب پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس پر پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کررہے ہیں۔ پاکستانی اور انڈین پنجاب کے کلچر کے بہترین مظہر، صوفیانہ کلام سے سکھ یاتری مسحور ہوئے اور ان کے جذبات امڈ آئے۔ یہ بھی پڑھیں: بابا گرو نانک کا 555واں...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گلشن بہار میں گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کا مقدمہ پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں بیٹی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، بیٹی نے الزام لگایا کہ سوتیلے والد نے 30 سال قبل والدہ کو قتل کرکے گھر میں دفن کیا۔ مقدمہ کے متن کے مطابق 30سال قبل میرے والد نذیر احمد ہمیں چھوڑ کر بنگہ دیش چلےگئےتھے، 30سال قبل میری والدہ ممتاز بیگم نےفرید عالم نامی شخص سےشادی کرلی تھی، میرے سوتیلے والد کا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں تھا۔ اس میں کہا گیا کہ ایک دن میں پڑھنے کے لیئےمدرسےگئی اور...
ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک) تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں بیساکھی کے تہوار شروع ہونے جارہا ہے ، بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی ہے۔. ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ضلع بھر کے تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔ بیساکھی کی تقریبات کا مرکزی پروگرام 14 اپریل کو ہونا ہے، جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی ہدایات...
اسلام آباد: پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی کو سکھ اور ہندو کمیونٹی کی جانب سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور انہوں نے پاکستان میں مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس نئی پالیسی کے تحت سکھ اور ہندو یاتریوں کو اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے پاکستان میں سفر کرنے میں مزید آسانی ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان...