نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ا ور بھارت کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو اپنے ملک سے نکلنے کا حکم جاری کر رکھا ہے جبکہ ایسے موقع پر بھی پاکستان نے سکھ کمیونٹی کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے لیے ویزے بند نہیں کیے۔ایسی صورتحال میں سکھ  کمیونٹی کو گمراہ کرنے کے لیے بھارت میں یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے دنیا بھر کے ممالک کے ویزے نہیں ملیں گے ۔ اس جھوٹی افواہ کی تردید کرتے ہوئے پاکستانی پولیس اہلکار نے بابا گرو نانک کے دربار پر سکھ برادری سے بات کی اور انہیں بتا یا کہ یہ سب جھوٹی افواہیں ہیں پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دیگر ممالک کے بھی ویزے ملیں گے۔اس کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں طرف بسنے والے پنجابی آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہم نے پوری دنیا کو بتانا ہے کہ دونوں اطراف  کے پنجابیوں میں کتنی محبت ہے۔

پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سکھ یاتریوں پاکستان ا نے والے

پڑھیں:

گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم کر دیا گیا۔ 

گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 1366 اور 99204748-021 جاری کر دیے گئے ہیں۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیل کا قیام گورنر سندھ کے حالیہ دورۂ حیدر آباد کے دوران تاجروں سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے، جس کے ذریعے تاجروں کے مسائل متعلقہ اداروں کے تعاون سے ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں؛ آئی جی پنجاب
  • امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے
  • غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ، دستخط بھی ہوگئے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ
  • پاکستانیوں کے لیے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت  
  • گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں گفتگو