بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتار پور آمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
شکر گڑھ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری کے ذریعے 300 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا، پاکستان نہ جائیں وہ مار دیں گے ، ہم نے کہاکہ موت تو کہیں بھی آسکتی اور ہم کرتارپور پاکستان آگئے۔
سکھ یاتریوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت پسند ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارتی میڈیا لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے بند کر دیئے تھے مگر پاکستان نے سرحدوں کی بندش کے باوجود سکھ یاتریوں کو ویزا معطلی سے استثنیٰ دیا تھا۔
انڈین آئیڈل 12کے فاتح کار حادثے میں زخمی، ویڈیو وائرل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکھ یاتریوں
پڑھیں:
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔ ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔