جنگ بندی کے 17روز بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کی بندش کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)جنگ بندی کے 17روز بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کو کھلا رکھا گیا ہے اور مقامی سکھ یاتریوں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
(جاری ہے)
گوردوارہ دربار صاحب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سکھ یاتریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں اور انکی آمد کے منتظر ہیں اور انہوں نے سکھ یاتریوں کی میزبانی کے مکمل انتظامات کر رکھے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی کرلی۔ اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہوا ہے،جس کے تحت شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا،جب کہ ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کوفوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ امارات میں اگست میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔