دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 68 ہزار 700 اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 200 اور اخراج 18 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 800، اخراج ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 700 جبکہ اخراج 20 ہزار 400 کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 41 ہزار 200 کیوسک ہے۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 28 ہزار 900 کیوسک ہے
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1473.
تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 40 لاکھ 5 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مقام پر پانی کی آمد میں پانی کی ایک لاکھ پانی کا
پڑھیں:
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو کہ تاریخ کی سب سے بلند سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 4 جولائی تک سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تھی۔
پچھلے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 4 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔
مزید پڑھیے: مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
گزشتہ ہفتے کے اختتام تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر زر مبادلہ ذخائر