Jang News:
2025-09-18@12:22:59 GMT

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں

فائل فوٹو

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں۔ 13 جولائی 1931 کے 22 کشمیریوں کی شہادت کو دنیا بھر کے کشمیری خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدا کشمیر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی استقامت، مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن تبھی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

امریکا میں 9000 سے زائد پیزا کے سلائسز کو بانٹ کر دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں مقامی سطح پر ایونٹس اور ٹور منعقد کرنے والے ادارے ’دی ٹیسٹ آف نیو ہیون‘ نے نیو ہیون گرین کے مقام پر یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
پارٹی میں شریک ہر فرد کو پیزا کے دو ٹکڑے دیے گئے جن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تعین کردہ اصولوں کے مطابق ایک مخصوص وقت میں ختم کرنا تھا۔
پارٹی میں مجموعی طور پر 4525 افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں پیزا ورلڈ چیمپئنز نے 3357 شرکا کے ساتھ بنایا تھا۔
نیو ہیون میئر جسٹن ایلیکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیو ہیون نے بار پھر اپنی پیزا برتری ثابت کی اور بتایا کہ ایلم سٹی کیوں اس دنیا اور ملک کا پیزا کیپیٹل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4525 پیزا پارٹی شرکا کے ساتھ پیزا کے لیے محبت واضح دیکھی گئی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں، عزیر احمد غزالی
  • اسلامی تہذیب کے انجن کی پاور لائیز خراب ہوگئی ہیں،احسن اقبال
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ