مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، مودی سرکار نے بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی حکومت کا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں،شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعلان کے مطابق سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کیلئے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا

سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کیلئے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں،کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے، ایس پرتاپ سنگھ، سیکرٹری ایس جی پی سییہ کے مطابق فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے، بھارتی حکومت کی طرف سے جاری سفری پابندیوں اور ایڈوائزری کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا،بھارتی حکومت کا یہ اقدام مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے جو خطے میں امن کے دعوں کی نفی کرتا ہے

پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو ان کے مقدس مقامات تک رسائی دی ہے اور ان کی رسومات کا احترام کیا ہے ،بھارت کی جانب سے سکھوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکنا ایک افسوسناک اور تعصب پر مبنی اقدام ہے ،یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ بھارت نہ صرف مسلمانوں کے خلاف بلکہ دیگر اقلیتوں کے مذہبی حقوق کو بھی سلب کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر پیشرفت، تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر پیشرفت، تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی جانب سے مارکیٹوں اور مراکز کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا آغاز پی ٹی آئی میں ہر وہ فیصلہ کروایا جاتا ہے جس سے اسٹیبلشمنٹ کو فائدہ ہو، شیر افضل پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر 39 اراکین کی حد تک عملدرآمد کی استدعا مسترد مخصوص نشستیں نظرثانی کیس: ’یہاں تو پی ٹی آئی پر قبضہ سنی اتحاد کونسل کا ہے‘، جسٹسم امین الدین خان اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قاتل گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی سکھ یاتریوں

پڑھیں:

اسرائیل نے شہریوں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ، پسِ پردہ حکمتِ عملی بے نقاب

اسرائیل نے شہریوں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ، پسِ پردہ حکمتِ عملی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز


اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے، جو بظاہر سکیورٹی خدشات اور فضائی خطرات کی بنیاد پر ہے، لیکن باخبر ذرائع اور ماہرین کے مطابق اس اقدام کے پیچھے ایک گہری حکمتِ عملی کارفرما ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام کو اندیشہ ہے کہ اگر موجودہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران شہریوں کو ملک سے باہر جانے کی کھلی اجازت دے دی گئی، تو بڑی تعداد میں اسرائیلی باشندے، بالخصوص وہ افراد جو جنگ میں شامل ہونے سے بچنا چاہتے ہیں، ملک چھوڑ دیں گے۔
آبادیاتی خلاء:
مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے اسرائیلی آبادکار اگر ان کشیدہ حالات میں فرار اختیار کرتے ہیں، تو یہ نہ صرف زمینی قبضے کے لیے چیلنج ہوگا بلکہ اخلاقی اور سیاسی سطح پر اسرائیل کے موقف کو بھی دھچکا پہنچے گا۔
فوجی افرادی قوت میں کمی:
اسرائیل کے دفاعی ماہرین کے مطابق ملک اس وقت ہر ممکن جنگی صلاحیت اور قومی یکجہتی کا متقاضی ہے۔ اگر نوجوان، تربیت یافتہ یا بھرتی کے اہل افراد ملک چھوڑ دیں، تو اسرائیلی فوج میں شدید کمی واقع ہو سکتی ہے۔
قوم پرستی اور ریاستی بیانیہ کی مہم
اسرائیل میں اس وقت ایسی پالیسیوں پر عمل جاری ہے جن کا مقصد شہریوں کو ذہنی، جسمانی اور عملی طور پر ملک سے وابستہ رکھنا ہے۔ میڈیا کے ذریعے جنگ کو “قوم پرستی” اور “بقاء کی جنگ” کا رنگ دیا جا رہا ہے تاکہ عوامی جذبات کو ابھارا جا سکے۔
ماہرین کی رائے:
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صرف ایک وقتی سفری پابندی نہیں بلکہ ایک منظم آبادیاتی، عسکری اور نظریاتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ اگر بڑی تعداد میں شہری بیرونِ ملک نقل مکانی کرتے ہیں، تو یہ دنیا کو یہ تاثر دے سکتا ہے کہ اسرائیلی ریاست اپنے دفاع میں ناکام ہو چکی ہے۔
اسرائیل کا اپنے شہریوں پر سفری پابندی لگانا نہ صرف موجودہ جنگی تناظر میں ایک احتیاطی قدم ہے بلکہ ایک طویل المدتی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد اندرونی یکجہتی، فوجی قوت کی بقاء اور ریاستی بیانیے کو مستحکم رکھنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرواشنگٹن واپسی کا مقصد جنگ بندی نہیں، بات اس سے کہیں بڑی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن واپسی کا مقصد جنگ بندی نہیں، بات اس سے کہیں بڑی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملے سست نہیں ہوں گے: ٹرمپ، جلتی پر تیل نہ ڈالیں: چین چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے ایران اور اسرائیل کے ساتھ رابطوں کی مضبوطی جاری رکھے گا، وزارت خارجہ ایران کا اسرائیل پرنیا میزائل حملہ، ایک اسرائیلی ہلاک،20 زخمی اسرائیل کا پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ ایران۔اسرائیل جنگ پر جی 7 ممالک میں پھوٹ، ٹرمپ نے اجلاس ادھورا چھوڑ دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے 20روٹس پر موٹر رکشوں پر پابندی
  • سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکشن سب نیوز پر
  • مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی گئی
  • اسرائیل نے شہریوں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ، پسِ پردہ حکمتِ عملی بے نقاب
  • رنکو سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر نے بچپن کی دوست سے منگنی کرلی
  • مودی سرکار کی خارجہ پالیسی میں دوغلا پن نمایاں
  • کینیڈا: سکھ تنظیموں کا جی 7 اجلاس سے قبل مودی کے خلاف زبردست احتجاج
  • مودی سرکار کی میک ان انڈیا پالیسی کا پردہ فاش: بھارتی مینوفیکچرنگ انڈسٹری مایوس کن حالات کا شکار
  • اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری