پی آئی اے کا پاکستان کی فتح کو منانے کا انوکھا انداز
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:
پی آئی اے نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کو منانے کیلئے انوکھا انداز اپنالیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کا اہتمام کیا جارہا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورنٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں 10 مئی 2025 کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا تھا جس میں دشمن کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
پاکستان نے بھارت کے 26 اہم ملٹری ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل 6 مئی کو پاکستان میں گھسنے کی کوشش کے دوران 5 بھارتی طیاروں کو بھی تباہ کیا گیا جن میں فرانس سے خریدے گئے جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبادکباد، یورپی یونین کے سفیروں نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے
یورپی یونین کے سفیروں نے اپنے منفرد انداز سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب کہ یوم آزادی پر دنیا بھر سے پاکستان کے عوام کے لیے محبتوں کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا اظہار کیا، ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا۔
خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں، یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا۔
یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے، اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے۔
اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے، یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔
???????? Ambassador @RKionka together with #TeamEurope in Pakistan, extends heartfelt wishes to ???????? on its 78th Independence Day.
Together, we celebrate friendship and unity — because we are stronger together.#EUinPakistan @eu_eeas @ForeignOfficePk pic.twitter.com/oiB5oobigw