Express News:
2025-10-04@13:57:02 GMT

ٹام کروز کا انوکھا خواب: خلا میں شادی کی تیاریاں؟

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اپنی گرل فرینڈ آنا دے آرمس کے ساتھ ایک ایسی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں تہلکہ مچا دے گی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ستارے ایک ایسی یادگار تقریب کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں جس پر برسوں تک بات کی جائے، اور اس غیر معمولی منصوبے میں خلا میں شادی کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کو اسپیس ٹریول کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ دنیا کی پہلی جوڑی بننے کے خواہشمند ہیں جو زمین سے باہر جا کر شادی کے بندھن میں بندھے۔ اس کے علاوہ دونوں نے اسکائی ڈائیونگ کے دوران فضا میں وعدے اور عہد کرنے کا آئیڈیا بھی زیر غور رکھا ہوا ہے۔

اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق ’ٹام اور آنا کے رشتے کی سب سے بڑی خاصیت ان کا ایڈونچر اور دلیرانہ انداز ہے۔ اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی بھی اسی جذبے کی عکاسی کرے۔‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ابھی تک باضابطہ طور پر منگنی نہیں کر پائے ہیں، مگر کروز نے پہلے ہی بڑے خواب دیکھنا شروع کر دیے ہیں۔

63 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ کیوبن نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کی دوستی نے اس سال تیزی سے رومانس کا رخ اختیار کیا ہے۔ دونوں نہ صرف ذاتی زندگی بلکہ پروفیشنل میدان میں بھی ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ایک فلم ’ڈیپر‘ میں ساتھ کام کریں گے، جو ایک سپرنیچرل اوشن تھرلر ہے۔

ٹام کروز اس سے پہلے تین شادیاں میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز سے کرچکے ہیں۔ مگر انہیں امید ہے کہ یہ نیا رشتہ ان کی زندگی کا سب سے پائیدار تعلق ثابت ہوگا۔ اداکار کے ایک قریبی دوست کے مطابق ’وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی نہ صرف شاندار ہو بلکہ تاریخ میں انوکھی مثال کے طور پر درج ہو۔‘

ذرائع کے مطابق، 'جو بھی ہو، دونوں چاہتے ہیں کہ ان کی شادی غیر معمولی ہو اور دنیا اس کی مثال دے۔' یہ منصوبہ اگر حقیقت کا روپ دھار لیتا ہے تو ٹام کروز اور آنا دے آرمس نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ دنیا کی تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چاہتے ہیں ٹام کروز کے مطابق ہیں کہ

پڑھیں:

ایس سی او کا پاکستان میں اجلاس، اسحاق ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026ء کی میزبانی کرے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بالآخر وہ وقت آہی گیا جب پاکستان میں ایس سی او کا بڑا اجلاس ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026ء کی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026ء کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ نے ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کے عمل کی راہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کا پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی آئی سی ٹی اور دیگر سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں قومی اسپنر ابرار احمد کی شادی کی تیاریاں مکمل
  • ’اشتہار دیکھو پھر ٹوائلٹ پیپر لو‘، چین کا نیا انوکھا قانون متعارف
  • میں نےاپنا خواب ’والد کے خواب‘ پر قربان کر دیا، نوجوت سنگھ سدھو
  • پنجاب میں بے روزگاری بڑھ گئی، سرکاری نوکری خواب
  • امریکی شہری کا داڑھی کی طویل چٹیا بنانے کا انوکھا ریکارڈ
  • ایس سی او کا پاکستان میں اجلاس، اسحاق ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں
  • ایف سی کا ہیڈ کوارٹرپشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
  • دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت، پاکستان کی ترکیہ کو بڑی آفر
  • پرندوں کا انوکھا ملاپ: ماحولیاتی تبدیلی سے مخلوط نسل بچے پیدا ہونے لگے؟