عمران خان بارے جیل سے بڑی خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی جیل سہولیات کے حوالے سے اڈیالہ جیل حکام کی غیر معمولی رپورٹ سامنے آگئی ۔جیل حکام نے بانی کی بیرون ملک بچوں سے گفتگو کرانے اور ذاتی معالج چیک اپ کے عدالتی فیصلے پر سوالات کھڑے کر دیے۔
اڈیالہ جیل حکام نے اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں عدالتی حکم پر رپورٹ جمع کرا دی ۔
جیل حکام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل رولز میں بیرون ملک بات کرانے اور ذاتی معالج چیک اپ کا کوئی ذکر موجود نہیں۔عدالت 10 جنوری اور 3 فروری کے آرڈر پر نظرثانی کرے ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے غیر معمولی استدعا کردی ۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے استدعا کی ہے کہ عدالت بانی کی بیرون ملک بیٹوں سے گفتگو کرانے اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی درخواست مسترد کر دے ۔
اڈیالہ جیل حکام کا رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ایکسٹرا سہولیات کا انکشاف:
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قیدی (بانی پی ٹی آئی) کے حوالے سے الزام ہے کہ ناحق اور غیر مجاز سہولیات انجوائے کر رہے ہیں۔اس وجہ سے دوسرے قیدی بھی ایسی سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عدالت کا بانی کی بچوں سے بیرون ملک بات کرانے اور ذاتی معالج چیک اپ کا حکم قیدیوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے ۔عدالتی حکم قیدیوں کے حوالے سے جیل رولز میں مساوات اور انصاف سے بھی منافی ہے ۔آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے لئے قانونی طور پر برابری کی ضمانت دیتا ہے ۔آئین کا آرٹیکل 25 رنگ ، ذات یا عقیدے کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہیں۔ عدالت کا مذکورہ حکم مستقبل میں ایک مثال بنےگا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم مستقبل میں عدالتی نظام کو بلیک میل کرنے اور جیل انتظامیہ پر غیر ضروری اور غیر مجاز مطالبات تسلیم کرانے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے ۔فی الوقت اس اڈیالہ میں 93 غیر ملکی قیدی بھی موجود ہیں جو اپنے پیاروں سے بیرون ملک رابطہ کے خواہش مند ہیں۔ بیرون ملک رابطہ کرنے کی سہولت کسی قیدی کو نہیں دی گئی، اس سہولت کو ایک قیدی تک محدود رکھنا امتیازی سلوک کے خلاف ہو گا ۔پنجاب کی جیلوں سے قیدیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستیں آئی ہیں جن میں قیدیوں نے جیلوں میں غیر امتیازی سلوک پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ۔یہ سہولیات جیل رولز 1978 میں شامل نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کرانے اور ذاتی معالج اڈیالہ جیل بیرون ملک رپورٹ میں جیل حکام چیک اپ
پڑھیں:
وزیراعظم بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
—فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم سعودی عرب کے ساتھ تاریخی سیکیورٹی معاہدہ کر کے ریاض کے راستے نیویارک گئے اور اب وہ 2 ہفتے کے دورے کے بعد لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ غزہ امن معاہدے پر نیویارک میں اتفاق کیا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین اجاگر کیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ روز برطانیہ میں قیام بھی کیا اور اب وہ اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔