2025-10-05@02:01:17 GMT
تلاش کی گنتی: 290

«کرانے اور ذاتی معالج»:

    بنگلہ دیش کے مشیر برائے قومی اور روہنگیا معاملے پر اعلیٰ نمائندے ڈاکٹر خلیل الرحمان نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکومت کے سینیئر عہدیداران سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر سے ملاقات کی، جنہوں نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی قیادت اور عبوری حکومت کی جانب سے آئندہ فروری میں ہونے والے انتخابات سے متعلق اقدامات پر امریکہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان محصولات سے متعلق جامع مذاکرات کا دوبارہ آغاز اس موقع پر دونوں فریقین نے علاقائی سیاسی و سیکیورٹی امور پر بھی گفتگو کی۔ ایلیسن ہوکر نے روہنگیا مسئلے کے حل کے لیے بنگلہ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مزاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم  شہباز شریف جاتی امرا  جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مزاکرات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ کل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر...
    وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور ریل نظام کو جدید بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابوظہبی میں ’گلوبل ریل اینڈ انفرا اسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن‘ کے انعقاد کے موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی یو اے ای حکومت کی دیگر شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ بلال اظہر کیانی نے بین الاقوامی نمائش کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر وزیرِ توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی، کشمیری عوام کے مطالبات سننے اور حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کی کشیدہ صورت حال پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، انجینئر امیر مقام، راجہ پرویز اشرف، وزیرِ اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق، سابق صدر آزاد جموں وکشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے مظفر آباد روانگی پر مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے حکومت کردار ادا کرے گی،...
    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُر امن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت...
    (اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا، شہریوں سے پُر امن رہنے کی پرزور اپیل کردی۔  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  محمد شہبازشریف نے کہا کہ عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے...
    حکومتی سطح پر مسئلے کے پرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ کمیٹی میں سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف، احسن اقبال، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُرامن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس درخواستوں پر سماعت کل صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دی، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہر سال یہ مسئلہ اٹھتا ہے اور ہر سال کوئی نہ کوئی نئی چیز سامنے آتی ہے۔ دوران سماعت، مختلف کمپنیوں کی جانب سے وکیل شہزاد عطا الٰہی کے دلائل مکمل ہوگئے۔ سپر ٹیکس درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو مختلف کمپنیوں کے وکیل شہزاد عطا الٰہی نے کہا کہ ٹیکس وہ ہوتا ہے جو روٹین میں لاگو ہو۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ فنانس بل کا اسٹرکچر کیا ہوتا ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ فنانس بل آئندہ آنے والے...
    خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحت کو اہمیت دیں، خاموشی توڑ دیں اور آگاہی پھیلائیں۔اسلام آباد سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے موقع پر جاری پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں 40 ہزار سے زائد خواتین سالانہ بریسٹ کینسر سے زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 90 ہزار سے زائد بریسٹ کینسر کی مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بیشتر کی تاخیر سے تشخیص ہوتی ہے۔خاتون اوّل نے مزید کہا کہ بروقت تشخیص اور درست علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے، خود معائنے کا ایک سادہ سا طریقہ اور اسکریننگ ہزاروں زندگیاں بچاسکتی ہے۔اُن...
    اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز قاہرہ(سب نیوز )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پیر کو قاہرہ کے الاتحادیہ پیلس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے دوندوں ملکوں کے ترقیاتی اہداف کی سپورٹ میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماوں نیخاص طور پراقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کیے۔ مشرق وسطی کی صورتحال سمت باہمی تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔غزہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) وفاقی چانسلر فریڈرش میرس کی قدامت پسند یونین جماعت سی ڈی یو کی ہم خیال باویرین کنزرویٹو پارٹی سی ایس یو سے تعلق رکھنےوالے جرمن وزیر زراعت آلوآ رائنر نے ہفتہ 27 ستمبر کو برلن میں نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ کہ جرمنی یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، لیکن جرمن معاشرے میں سالانہ جتنی اشیائے خوراک ضائع کر دی جاتی ہیں، اس کے خلاف مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ''جرمنی میں ہر سال تقریباﹰ 11 ملین ٹن خوراک کوڑے کے کنٹینروں میں پھینک دی جاتی ہے اور وسائل کے اس ضیاع کو کم سے کم کر دینے کی...
    اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) کینیڈا میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘نے بڑی تعداد میں کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کیا تاہم ٹک ٹاک نے کینیڈین بچوں کو اپنے پلیٹ فارم سے دور رکھنے اور پرائیویسی کے تحفظ کے اقدامات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلیپ ڈوفرین اور صوبوں کیوبیک، برٹش کولمبیا اور البرٹا کے پرائیویسی حکام کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہر سال لاکھوں کینیڈین بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں حالانکہ کمپنی کا...
    اسپین کی مڈفیلڈر بونماتی نے خواتین فٹبال میں نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق بونماتی فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز بیلن ڈی اور جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ مجموعی طور پر بونماتی سمیت صرف تین کھلاڑی لگاتار تین مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ ڈیمبیلے نے بارسلونا کے لامین یامال کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
    اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گلف کوآپریشن کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البُدایوی سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے جی سی سی کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور رکن ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے...
    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں اپنی چار بیویوں اور 100 بچوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کر دیا۔ ’گلف نیوز‘ کے مطابق سعید مصباح الکتبی کی تقریر کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے عزم کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اپنی اولاد کو اماراتی اقدار ’السنع‘ سکھانا ہے، جن میں بڑوں کا احترام، مہمان نوازی، عاجزی، ایمانداری اور خاندانی ذمہ داری شامل ہیں۔ قولوا ما شاء الله...
    لندن کے ویمبلے ایرینا میں منعقدہ ایک بڑے فنڈریزنگ کنسرٹ ’’ٹوگیدر فار فلسطین‘‘ کے دوران برطانوی اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے معروف فلسطینی شاعر محمود درویش کی نظم پڑھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کنسرٹ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیئے اور 2 ملین ڈالر اکٹھے ہوئے جو فلسطینی امدادی اور فلاحی تنظیموں کو دی جائیں گی۔ تقریب میں اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے جذباتی انداز میں فلسطینی شاعر محمود درویش کی نظم On This Land There Are Reasons to Live کے اشعار پڑھ کر حاضرین کو اشکبار کردیا۔ جس کے بول یہ تھے کہ اس سرزمین پر جینے کی وجوہات ہیں، یہ زمین، زمینوں کی سردار، یہ فلسطین کہلائی اور ہمیشہ فلسطین کہلائے گی، میری زمین، میری محبوبہ، تو...
    چترال کے نواحی گاؤں شالی گول کے مقام پر موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دریائے چترال میں بھی طغیانی سے نشیبی علاقے پانی کی زد میں آگئے۔دوسری جانب پنجاب میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا...
    لاہور ہائیکورٹ نے 214 سرکاری افسران کی سوشل میڈیا میں ذاتی تشہیر کے معاملے پر پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے ہریرہ ضیا ڈار کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر وقاص شاہد تارڑ پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے سندھ ہائیکورٹ کا ججز اور عدالتی عملے کے لیے سوشل میڈیا ضابطہ اخلاق جاری عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر رپورٹ سمیت طلب کر لیا جبکہ کیبنٹ ڈویژن سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ پنجاب حکومت کو بھی تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم، اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور دیگر سے ملاقاتیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی وزیراعظم شہباز شریف نے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے موقع پر قطر کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور مشرق وسطیٰ کے امن کے قیام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش...
    سٹی 42 : قطر میں عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔  وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنمائوں سے پرتپاک انداز میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف فلسطین کے صدر محمود عباس سے باہمی احترام کے طور پر بغل گیر ہوئے۔  واضح رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا : قطرکے دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر ،فلسطینی صدر محمود عباس ،تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس پرتپاک انداز اور...
    قطر میں منعقدہ عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلسطین کے صدر محمود عباس، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور کے ساتھ ساتھ ملائیشیا کے وزیراعظم سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات نہایت پرتپاک اور گرمجوش ماحول میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی۔ یاد رہے کہ یہ ہنگامی اجلاس اسرائیل کی جانب...
    ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانے سکے اور نوادرات برآمد ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کے مطابق مقامی افراد کو نالے کے مختلف مقامات سے سیکڑوں قدیم سکے اور پتھر نما نوادرات ملے جنہیں بعدازاں حکام کے حوالے کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے ہمراہ ان نوادرات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک 400 سے زائد سکے ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع ہوچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان سکوں کا تعلق مختلف ادوار اور سلطنتوں سے...
      – پاکستان میں مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا گیا ، جہاں اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ اب تجرباتی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے اور کیسے کام کرے گی؟ڈیجیٹل کرنسی ایک ایسی مالیاتی سہولت ہوگی جس کے ذریعے عوام بینک اکاؤنٹ یا نقد رقم کے بغیر بھی لین دین کر سکیں گے۔اسٹیٹ بینک اور متعلقہ مالیاتی ادارے صارفین کو ایک ڈیجیٹل والٹ ایپ فراہم کریں گے، جو موبائل فون پر دستیاب ہوگی۔ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ڈیجیٹل والٹ میں رجسٹریشن کی جائے گیصرف موبائل نمبر درج کر کے رقم بھیجی جا سکے گیQR کوڈ اسکین کر کے فوری ادائیگی ممکن ہوگیسرکاری بلز،...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہاکہ کیمرے پر سب ہی لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے، جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات کو 12 برس گزر چکے ہیں، ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ یاد رہے کہ...
    واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، ٹرمپ سے فیصلہ واپس لینےکا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شہر کی سڑکوں پر فوج کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ وی آر آل ڈی سی ‘We Are All D.C’ نامی احتجاجی مارچ میں تارکین وطن اور فلسطین کے حامی بھی شریک ہوئے۔ پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے ‘فری ڈی سی’ اور ٹرمپ کے اقدام کے خلاف نعرے لگائے، انہوں نے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ واشنگٹن پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں...
    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز ریاض میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال، بالخصوص فلسطین میں تازہ ترین پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیرِ نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر، وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرِ خارجہ شہزادہ...
    چینی اور روسی صدور کے درمیان 150سال تک زندہ رہنے کی باتیں،غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) چین میں جنگ عظیم دوم میں فتح کے 80 سال پورے ہونے پر منعقدہ پریڈ کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق غیر ارادی طور پر ریکارڈ ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنما انسانی اعضا کی پیوندکاری اور انسانوں کی عمر 150 سال تک بڑھنے کے امکانات پر بات کر رہے تھے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیوٹن اور شی جن پنگ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ...
    چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول نے بھی شہباز شریف کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی صدر نے ایس ای او اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا وزیراعظم نے اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر...
    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پورا ملک متحد ہو چکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دونوں ذاتی طور پر حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور سفر کے باوجود ہدایات جاری کرتے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل کو روزانہ اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ پریس بریفنگ میں مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور...
    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم پیتونگاترن شیناواترا کو قومی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وہ محض ایک سال اقتدار میں رہیں۔ یہ فیصلہ شیناواترا خاندان کے لیے ایک اور بڑا سیاسی دھچکا ہے، جو پہلے ہی فوج اور عدلیہ سے طویل محاذ آرائی کا شکار رہا ہے۔ پیتونگاترن تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں اور اب وہ شیناواترا خاندان کی چھٹی ایسی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں فوج یا عدلیہ کے ہاتھوں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ عدالت نے 6-3 کی اکثریتی رائے سے فیصلہ سنایا۔ فیصلے کی بنیاد جون میں ہونے والی ایک لیک شدہ ٹیلیفون کال بنی، جس میں پیتونگاترن کمبوڈیا کے...
    سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے  تین دن گزرنے کے باوجود شانگلہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ بحال نہ ہو سکا، اگر حکومت نے سڑکیں بحال نہ کیں تو ذاتی خرچ پر راستے کھلواؤں گا۔  ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دور کے موقع سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔  وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا، کہا کہ سیلاب سے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان...
    روس کی مقامی عدالت نے ملٹری تھیم پارک “پیٹریاٹ پارک” کے سابق ڈائریکٹر ویچسلاو احمدوف کو ریاستی تعمیراتی معاہدوں میں دھوکا دہی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ ماسکو ٹائمز کے مطابق احمدوف اور وزارت دفاع کے سابق اعلیٰ اہلکار ولادیمیر شیسٹیروف کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر پیٹریاٹ پارک کی تعمیراتی سرگرمیوں میں کرپشن اور دستاویزات میں جعلسازی کے الزامات تھے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین کے درمیان جاری ہولناک جنگ کے خاتمے کا فارمولہ پیش کر دیا بعد ازاں دونوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سابق نائب وزیر دفاع پاویل پوپووف کے خلاف گواہی دی۔ شیسٹیروف کو گذشتہ ماہ 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اوڈنتسوو شہر کی عدالت...
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے جائیداد نیلامی کیس سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ میں اپیل 10 سال تک زیر التوا رہی جبکہ سپریم کورٹ میں اس کی مزید 3 سال سماعت ہوئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ جائیداد نیلامی کیس 14 سال زیر التوا رہا، اس کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف میں تاخیر اکثر انصاف کو ختم کر دیتی ہے، تاخیر سے انصاف عوام کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آئین بروقت اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، ملک...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل، اچھی حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔بدھ کو ینگ ڈیویلپمنٹ فیلوشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک بدامنی اور انتشار کا خاتمہ نہ ہو، پالیسیوں میں کم از کم ایک دہائی تک تسلسل برقرار نہ رکھا جائے، اور اداروں کو جدید خطوط پر استوار نہ کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی وژنز اور منصوبے (وژن 2010اور وژن 2025)اپنی...
    اقرار الحسن پاکستان کے معروف صحافی اور ٹی وی میزبان ہیں، جو اپنے مشہور تحقیقی شو ’سرِعام‘ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ ’شانِ رمضان‘ جیسے مقبول پروگرام کی میزبانی کر کے بھی بڑی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ اقرار الحسن کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے پروفیشنل کام کے باعث خبروں میں رہتے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی اور خاص طور پر تین شادیاں بھی اکثر زیرِ بحث رہتی ہیں۔ حال ہی میں اقرار الحسن علی حمزہ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی تینوں بیویوں کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ فرح باقی بیویوں سے دور کیوں رہتی ہیں۔ قرۃ العین کے بارے میں بات کرتے ہوئے...
    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں آمد کے فوراً بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پوٹن نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی، سرمایہ کاری...
    غزہ کی ایک بھوکی بچی کی دل دہلا دینے والی تصویر نے آن لائن ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، نہ صرف اس تصویر کی وجہ سے بلکہ اس غلط شناخت کی وجہ سے جو ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے کی۔ یہ تصویر جو جنگ سے متاثرہ غزہ میں لی گئی تھی، گروک نے غلطی سے اسے یمن کی بتا دیا، جس سے معلومات کے غلط پھیلاؤ پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ایف پی کے فوٹو جرنلسٹ عمر القطعہ کی یہ تصویر ایک نہایت کمزور اور بھوکی بچی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے فلسطینی علاقے میں قحط کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تاہم جب صارفین نے گروک سے تصویر کی اصل...
    اسلام آباد: تحریک تحفظِ آئین نے شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس کو خط لکھ کر اَز خود نوٹس لینے، تحقیقاتی کمیشن بناکر اسکینڈل کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے اور شوگر اسکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظِ آئین نے خط میں کہا ہے کہ دِن دیہاڑے عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے مگر تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں، حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ شوگر انڈسٹری سے تعلق ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ مفادات کے ٹکراؤ اور حکومت...
        جنرل ساحر شمشاد مصری صدر السیسی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر کے سرکاری دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے جہاں انھوں نے تیسرے دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین و ایم ڈی سوئز کینال اتھارٹی ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربیع سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے جامعہ الازہر کے عظیم امام پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس...
    آئی ایس پی آر کے مطابق مصری راہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ فوجی تعاون، سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ فریقین نے تربیت، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کا سرکاری دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا دفاعی اور سکیورٹی مذاکرات کے تیسرے دور کیلئے مصر کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا اور اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اورنج لائن ٹرین ڈرائیور ندا صالح کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ندا صالح نے یو ای ٹی لاہور سے ٹرانسپورٹ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اورنج لائن پراجیکٹ میں بطور ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ شمولیت اختیار کی۔ ٹرین ڈرائیور کی ٹریننگ کا گزشتہ سال مئی میں آغاز کیا۔ انہوں نے ٹرین...
    حسن ابدال: برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز حسن ابدال میں برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں 10 افراد سوار تھے، 5 کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ 5 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔بعدازاں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران بہہ جانے والی 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔حکام کے...
    محمد عمران: اٹک میں حسن ابدال برساتی نالےمیں ڈبل کیبن ڈالا بہہ گیا،گاڑی میں1ہی فیملی کے 10افرادسوارتھے ،5افرادکوزندہ نکال لیا گیا ،5کی تلاش جاری،لاپتاافرادمیں 4خواتین اور 1بچہ شامل ہے۔ اٹک کی تحصیل حسن ابدال کےعلاقہ جھادی کس کے قریب پیش ایاجہاں برساتی نالہ میں پلی کےاوپر پانی زیادہ ہونے سے ویگوڈالہ پانی میں بہہ گیا بہہ جانے والی گاڑی میں ایک ہی فیملی کے دس افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو زندہ بحفاظت نکال لیاگیاجںکہ پانچ افراد جن میں چارخواتین اور ایک بچہ شامل ہےتاحال لاپتہ ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں آپریشن میں مصروف عمل ہےاپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹایمرجنسی آفیسر علی حسین خودکررہے ہیں۔متاثرہ فیملی کاتعلق واہ کینٹ سے...
    اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی دارالحکومت کی نئی ماڈل جیل ایچ 16 کو فعال کیے جانے کے بعد جیل کی سکیورٹی کیلئے پولیس نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر تعیناتی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کو پولیس نفری فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی مخصوص شرائط کے تحت ڈیپوٹیشن پر کی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صرف وہی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو جسمانی و ذہنی طور پر مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ پچاس سال سے زائد...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان اور صحت مند دکھنے کا راز شیئر کردیا۔ کاجول نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرز زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ 50 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے بارے میں فکرمند ضرور ہوتی ہیں، تاہم اسے خوش قسمتی بھی سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ کاجول کا کہنا تھا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسان کی آنکھیں اس کی عمر اور کیفیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ جب کوئی تھکن یا زندگی سے بیزاری محسوس کرتا ہے تو وہ آنکھوں اور چہرے...
    ملک بھر میں گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں اور دوسرے ممالک میں کم قیمت میں اچھی گاڑیوں کی دستیابی کے باعث جاپان سمیت دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں گاڑیاں امپورٹ کی جا رہی ہیں، جبکہ چند برس سے پاکستان نے اپنی گاڑیاں بھی مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرنا شروع کی ہیں۔ سال 2020 سے 2025 تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 57 ہزار 960 استعمال شدہ گاڑیاں امپورٹ کی گئی ہیں، جبکہ اسی عرصے میں بیرونِ ملک 248 گاڑیاں ایکسپورٹ کی گئی ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق: سال 2020 میں 19 ہزار 392 گاڑیاں، سال 2021 میں 36 ہزار 373، سال 2022 میں 20 ہزار 173، سال 2023 میں 19...
    اسلام آباد: ‎وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ پلاںٹ پروٹیکشن نے اُن کے سپاری (Betel Nut) کے نمونے کو افلاٹوکسِن ٹیسٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر...
    پی سی ایس آئی آر کمپلیکس لاہور کیخلاف الزامات: تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ‎وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول، ترکی میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش (IDEF-2025) میں شرکت کی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نمائش دنیا بھر میں دفاعی شعبے کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایجادات کو اجاگر کرنے والے اہم عالمی ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔ نمائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقات میں ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو،...
    سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول میں عالمی دفاعی نمائش میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے ترکی اور آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقاتیں بھی کیں۔   جنرل ساحر شمشاد نے IDEF-2025 کا دورہ کیا۔ دفاعی نمائش میں عالمی دفاعی ایجادات اور ٹیکنالوجی پیش کی گئی۔  مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع حسنوف زاکر اسگر اور ڈپٹی وزیر قربانوف سے ملاقات کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )لاہور میں سال 2025 کے 6 ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 سال کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2024 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران موٹرسائیکل چوری کی 9 ہزار 766 وارداتیں ہوئی تھیں، جب کہ 2023 میں موٹر سائیکل چوری کی 14 ہزار 989 وارداتوں رپورٹ ہوئی تھیں.(جاری ہے) ان اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 36 فیصد کمی آئی ہے،...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔(جاری ہے) اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں۔گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے پوش علاقہ ڈی ایچ اے کے برساتی نالے میں بہنے والی کار کا بمپر مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق 64 سالہ ریٹائرڈ کرنل اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے نکلے اور اس دوران جب انہوں نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی تو سڑک پر پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا کر لے گیا، بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں بات بیٹی بھی گاڑی کے ساتھ ہی پانی میں بہہ گئے، نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے لوگوں کو پکارتے رہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہے اور امن کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی...
    ویب ڈیسک:   لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی دعائیہ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔سپروائزری افسران خود سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں۔حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کی ہدایت دیتے ہوئے تمام تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن...
    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خواتین کی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے شروع کی گئی ’می ٹو‘  مہم کا پاکستان میں غلط استعمال کیا گیا۔ کومل میر نے کہا کہ حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے پاکستان میں کچھ افراد نے ’می ٹو‘ مہم کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔ اس سے نہ صرف اس مہم کا اثر کم ہوا بلکہ اصل متاثرین کی آوازیں بھی دب گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: کومل عزیز کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے، اداکارہ نے بتا دیا اپنے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کی تشہیری تقریب میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کام کی جگہ پر...
    —جنگ فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا۔اجلاس میں وزیرِ مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب اور اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو گا اور تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں نئے چیرمین ایچ ای سی کے لیے اشتہار دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا، توقع ہے کہ اشتہار کا فیصلہ 16 جولائی 2025 کے اجلاس میں ہو گا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شفافیت، میرٹ اور تیز تر کارروائی...
    سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ذہنی اذیت اور جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ عمران خان کو ایکسرسائز نہیں کرنے دی جاتی، ٹی وی اور اخبارات بند ہیں، شدید گرمی کے موسم میں 22 گھنٹے 6/8 سیل میں رکھا جاتا ہے، اسی طرح بشری بی بی کو گریس ملا پانی دیا جا رہا ہے، ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی، اس کے علاوہ بنیادی حق جیسے کہ وکیلوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا...
    ستاروں سے لوہے تک بلقیس کے عرش سے مصنوعی ذہانت تک ڈاکٹر منصور ملکبانی مملکتِ محبت قرآن کریم الٰہی علم کا ایک لازوال کوڈقرآن کریم صرف ہدایت کی کتاب نہیں، بلکہ یہ ایک زندہ خزانہ ہے الٰہی علم کا، جو اپنی آیات میں سائنس، ٹیکنالوجی، فلکیات، انجینئرنگ، فزکس، مواصلات اور مستقبل کی پیشن گوئیوں کے نقشے رکھتا ہے۔ اسی لئے ہمیں تاکید کی کہ تدبر اور تفکر کرو۔ اور جب ہم مصنوعی ذہانت (AI) اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو کر قریب ہی AGIکے محیر العقول دور میں ہو رہے ہیں، قرآن ہمارے سامنے ایک ایسے صحیفے کے طور پر سب کچھ بیان کرتا ہے جو اپنے وقت سے بہت آگے ہے ایک ایسا کلام جو ان سائنسی...
    عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی ایک چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں ہر 6 میں سے ایک شخص تنہائی یا سماجی علیحدگی سے متاثر ہے، جس کے نتیجے میں ہر گھنٹے 100 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور سالانہ یہ تعداد 8 لاکھ 71 ہزار اموات تک پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، انسان کا انسان سے تعلق محض سماجی ضرورت نہیں بلکہ بہتر صحت، ذہنی توازن اور طویل عمر کی بنیاد ہے۔ جب مطلوبہ سماجی تعلقات کم یا ختم ہو جائیں تو اکیلا پن ایک خطرناک نفسیاتی اور جسمانی کیفیت بن کر ابھرتا ہے۔ تنہائی کے مہلک اثرات: جسمانی اور ذہنی صحت پر حملہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا...
    خان کندی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل آذربائیجان کے شہر خان کندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وزیر اعظم عالمی و علاقائی امور، تجارت کے فروغ، پائیدار ترقی، علاقائی روابط کی مضبوطی اور خطے کے چیلنجز کے حل پر گفتگو کریں گے۔وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔\932
    امامیہ مسجد حیات آباد، جامعہ مسجد کوچہ رسالدار، علمدار کربلا امام بارگاہ، حسینیہ ہال امام بارگاہ صدر اور جامعہ شہید پشاور میں محرم الحرام کے حوالے سے پیغاماتی فلیکسز آویزاں کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع پشاور کی جانب سے امامیہ مسجد حیات آباد، جامعہ مسجد کوچہ رسالدار، علمدار کربلا امام بارگاہ، حسینیہ ہال امام بارگاہ صدر اور جامعہ شہید پشاور میں محرم الحرام کے حوالے سے پیغاماتی فلیکسز آویزاں کئے گئے۔
    سیویل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (ایف ایف ڈی فور) کے موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کا مقصد ترقیاتی مالیات، تجارت، ماحولیاتی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ وزیر خزانہ نہ صرف کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں بلکہ مختلف ضمنی نشستوں، پالیسی مکالموں اور شراکتی گول میز مباحثوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ ایلکو ہائینن سے تفصیلی ملاقات کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ:غزہ میں تقریباً دو سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے جاری تازہ سفارتی کوششوں کے دوران قطر نے دوحہ میں موجود حماس کی اعلیٰ قیادت سے ذاتی ہتھیار حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قطری ثالثوں نے حماس رہنماؤں کو کہا ہے کہ وہ اپنے ذاتی ہتھیار قطری حکام کے حوالے کریں تاکہ ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار ہو سکے،  جن رہنماؤں سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے، ان میں حماس کے سینئر رہنما اور مذاکرات کار خلیل الحیہ، مغربی کنارے میں حماس کے مسلح ونگ کے بانی ظاہر جبارین اور حماس کی شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش شامل ہیں۔رپورٹ کے...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (FFDIV) کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی ترقیاتی مالیات، ماحولیاتی استحکام، تجارتی تعاون اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں، پالیسی مکالموں اور گول میز مباحثوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش مالی مشکلات، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ سے ملاقات وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں محرم الحرام میں پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، 4 محرم کو 32 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2800 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، پنجاب بھر میں آج 262 عزاداری جلوس، 3724 مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب بھرمیں 17ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ فوج تعینات کرنے کا فیصلہ: ملک میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سول اداروں کی مددکیلئے فوج سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ وزارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،جس میں سیکورٹی کے لیے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کی جائے گی، وزارت داخلہ نے آرٹیکل 245کے تحت فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرام الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے پاک فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔
    محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997 کے تحت ہوگی
    وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کردی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے اور باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں محرم الحرام میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997کے تحت ہوگی۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ صوبوں اور علاقوں کی جانب سے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر فوج کی تعیناتی کی باضابطہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فوجی دستے محرم...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ 18 سیاحوں کی ہلاکت کا معاملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سمیت 4 افسر معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل
    محرم الحرام کے دوران ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔ یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں اور دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا، جنہوں نے محرم کے دوران حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، جس کے تحت فوج سول اداروں کی مدد کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے  محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر  چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟ مزید :
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامر س رپورٹر)پاکستان کی کاروباری اور صنعتی برادری نے بعض بااثر شخصیات کی جانب سے اہم تجارتی پلیٹ فارمز کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔بعض صنعتکار ترقی کے دعووں کی آڑ میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن کا اصل مقصد ذاتی فائدہ حاصل کرنا ہے جواجتماعی ترقی اور مساوی پالیسیوں کے اصولوں کے خلاف ہے۔سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی مرزا عبد الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں قائم صنعتوں پر نئے ٹیکس کے نفاذ کو روکنے کے لیے حکومت پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ جو کہ قومی سطح پر مالیاتی توازن قائم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں محرم الحرام کے دوران فوج کو تعینات کردیا گیا ہے ۔فوج کی تعیناتی صوبوں کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحٹ فوج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ پاک فوج کے دستے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ۔ فوج کے دستے شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ Post Views: 5
    سٹی 42 : وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران صوبوں میں سکیورٹی کے لیے فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی گئی۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فوج اور سول آرمڈ فورسز محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔  مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک فوج تعینات کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لی گئی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی نفری زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے تعینات کی جائے گی ۔ 
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہاہے کہ سب سے بڑے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر عالمی بینک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کلیدیکردار ادا کیا ہے،کنٹری پارٹنرشپ پروگرام پرموثرعمل درآمدکیلئے پاکستان فریم ورک بنارہاہے۔انہوں نے یہ بات اپنے سرکاری دورہ امریکا کے دوران عالمی بینک کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقات میں کہی۔ عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیجرڈی اور جنوبی ایشیا کے علاقائی نائب صدر مسٹر مارٹن ریزر کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات میں احد چیمہ نے گزشتہ سال کے دوران پاکستان اورعالمی بینک گروپ کے درمیان مضبوط تعاون کو...
    قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کی انتظامیہ نے ادارے کے سابق چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) فیصل ستار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور ذاتی مفاد پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے ترجمان کے مطابق سابق سی ایف او نے آٹھ ماہ قبل اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ادارے کے سربراہ پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ادارے نے خط کا تفصیلی جواب بھی دیا تھا، تاہم اب اُن کا دوبارہ پرانا معاملہ میڈیا میں اچھالنا ذاتی مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ فیصل...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق رسمی کارروائی سے قبل جے ایم سی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت احمد علی الصیغ کی سربراہی میں ہوا۔ جے ایم سی نے دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور تجارت، بینکنگ، ثقافت، سرمایہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (اے پی پی) غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جیل میں نظر بند علیل کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی سحر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو میں اپنے والد کی صحت کی تشویشناک صورتحال ا ور نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نے کے لیے ایک جذباتی اپیل کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وڈیو میں سحرکہہ رہی ہیں کہ ان کی اپیل سیاسی نہیں، ملک دشمنی نہیں اور کسی ادارے یا حکومت کے خلاف نہیں ہے، یہ صرف میرے والد کی زندگی، ان کی صحت اور باعزت سلوک کے حق کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے کراچی کے ندی نالوں کی صفائی کا کام تعطل کا شکار ہے جس کے باعث شہریوں کو برسات کے موسم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کراچی میں چھوٹے بڑے تقریبا 557 نالے ہیں، جن میں 41 بڑے اور 516 چھوٹے نالے شامل ہیں. ان نالوں کی صفائی اور نکاسی کا نظام ایک بڑا مسئلہ ہے، خاص طور پر بارشوں کے موسم میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو...
    محرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی،موبائل فونز کی نگرانی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی جبکہ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا۔سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران ہر ضلع میں سپوکس پرسن مقرر کئے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ اجلاس میں دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 1 لاکھ 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، 38 ہزار 217 محرم مجالس کی سکیورٹی کیلئے 79 رینجر اہلکار بھی مدد کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پٹرولنگ، رسپانس فورس کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عشرہ محرم الحرام میں پنجاب بھر میں پہلی بار موبائل فونز کی نگرانی کی جائے گی، وزیراعلیٰ کی...
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان میں ہر 45 منٹ میں ایک ماں حمل یا زچگی سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث جان بحق ہوجاتی ہے۔ پاکستان میں ہر تین میں سے دو خواتین اپنی تولیدی صحت کے فیصلے کرنے کے اختیار سے محروم ہیں دنیا کی آبادی کی صورت حال کے بارے میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ2025 میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے خواتین اور لڑکیاں اب بھی اپنے بچوں کی تعدادکے بارے میں فیصلہ کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان میں ہر تین میں سے صرف ایک عورت کو اپنی تولیدی صحت سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔” بدلتی دنیا میں تولیدی خودمختاری” کے عنوان سے اقوام متحدہ کے پاپولیشن...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے اراکینِ قومی اسمبلی شاکر بشیر عوان، احمد رضا مانیکا، ریاض الحق جاج، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ۔  اراکینِ قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو  عوام دوست اور پاکستان کی معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی.  ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی، ساتھ ہی ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی  تبادلہء خیال کیا گیا ۔  چینی مزید مہنگی، اوسط قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو ...
    دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نے ہجری سال نو، یعنی نئے اسلامی سال 1447ھ کے موقع پر بروز جمعہ 27 جون 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان حکومتی اعلامیے کے ذریعے سامنے آیا ہے جس کے تحت یکم محرم کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے اور اس طرح ملازمین کو تین دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ، اتوار) میسر آئے گا جبکہ کام کا باقاعدہ آغاز پیر 30 جون 2025 سے ہوگا۔ اگرچہ عام تعطیل کا اطلاق فی الحال سرکاری اداروں تک محدود ہے لیکن عمومی روایت کے مطابق نجی شعبے میں بھی اسی دن چھٹی دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ یو اے...
    گاڑیوں کے لیے معروف جاپانی کمپنی ہونڈا نے حیران کن طور پر خلائی دوڑ میں بھی قدم رکھ دیا ہے، اور 17 جون کو شمالی جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں اپنے پہلے قابلِ استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ راکٹ 1000 فٹ کی بلندی تک گیا اور پھر کامیابی سے زمین پر واپس لینڈ کرگیا۔ ہونڈا نے اس منصوبے پر 2021 میں تحقیق کا آغاز کیا تھا مگر اس کے بعد خاموشی اختیار کر لی، یہاں تک کہ اب اچانک تجربہ سامنے آیا۔ یہ راکٹ 6.3 میٹر لمبا اور 1312 کلوگرام وزنی تھا، جس کی تیاری میں ہونڈا کی خودکار ڈرائیونگ سے متعلقہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس تجربے کی کامیابی ایک بڑی...
    کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن محمد خان کالونی عمر بن خطاب مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں عتیق الرحمٰن اور سیف الرحمٰن جبکہ زخمی میں 25 سالہ ثناء گل شامل ہے۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ سید اسد رضا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتحاد ٹاوٴن کے اولڈ W25 اسٹاپ، مسجد امیر معاویہ کے قریب گھر کے اندر پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے 2افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ نبیلہ نامی خاتون کو بھی شامل تفتیش کیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ موقع سے ایک 30 بور پستول برآمد ہوا ہے، ذاتی دشمنی کے باعث دو فریقین کے درمیان فائرنگ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)اینکرپرسن اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری اہلیہ کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر سے متعلق گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین نے اپنی سوکن عروسہ خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جس میں عروسہ نے ان سے مختلف موضوعات اور اقرار الحسن سے متعلق سوالات پوچھے۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں قرۃ العین نے بتایا کہ محبت میں پہل انہوں نے کی اور اس کا اظہار شاعری کے ذریعے کیا۔ اور جو شعر انہوں نے اقرار کو بھیجا وہ کچھ یوں تھا۔ کوئی تعویذ ہو رد بلا کا میرے پیچھے محبت پڑ گئی ہے انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد...