اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد کر دی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج سے چیک اپ بھی کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ذاتی معالج واپس روانہ

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئے۔

جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں، عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا، اڈیالہ جیل حکام کی نظرِ ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بچوں کے ساتھ واٹس ایپ کال سے متعلق جواب  اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں جمع کروا گیا تھا۔

دورانِ سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عدالت نے واٹس ایپ کال اور ذاتی معالج سے معائنہ کے حوالے سے فیصلہ جاری کیا تھا، آئین میں تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ مستقبل میں جیل حکام کو بلیک میل یا غیر ضروری مطالبات پورے کرنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، دیگر غیرملکی قیدی بھی اپنے اہل خانہ سے بیرون ملک کال پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص قیدی کو کال کی سہولت مہیا کرنا دیگر کے ساتھ امتیازی رویہ ہو گا، پاکستان پریزن قوانین میں ایسی سہولتیں نہیں دی گئیں، 10 جنوری اور 3 فروری کے جاری کیے گئے فیصلوں پر نظرِ ثانی کی جائے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے بچوں سے بات اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی استدعا کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ کیس کی سماعت 16 فروری کے بعد سے 10 مرتبہ ٹرائل آگے بڑھائے بغیر ملتوی ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی ذاتی معالج نے کہا کہ عدالت نے

پڑھیں:

شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کا کیس، عمران کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور

—فائل فوٹو

لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللّٰہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بطور گواہ بیان قلمبند

پی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے بانی پی ٹی آئی کے سینئر وکیل پیش ہوں گے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطا اللّٰہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف10 ارب روپےہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سے آج کسی رہنما و فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی
  • بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری
  • 3 لاپتا افراد کیس: سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے
  • عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر
  • وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ’ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں‘، آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے دلچسپ ریمارکس
  • شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کا کیس، عمران کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور
  • آئینی عدالت سے متعلق میثاقِ جمہوریت کی تجویز پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط بھی موجود ہیں، اسحاق ڈار
  • حکومتی کی اتحادی جماعتوں کی پیش کردہ چاروں ترامیم مسترد