نو مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہورہائیکورٹ نےآئندہ سماعت پر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے مقدمات میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت پراسکیوشن نے مقدمات کاریکارڈعدالت میں پیش نہ کیا پراسکیوٹر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کاعلم نہیں تھا جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث علم نہیں تھا۔پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم کرنے کی مہلت فراہم دے،شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ ہم دلائل کیلئے تیار ہیں پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔بعدازاں عدالت نے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کوذاتی حیثیت میں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا، سماعت سولہ جون تک ملتوی کردی جبکہ چھ مقدمات میں سماعت 26 مئی تک ملتوی کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کامران بنگش مراد سعید پناہ کیس سمیت دیگر الزامات سے بری
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما کامران بنگش کو مراد سعید پناہ کیس سمیت دیگر الزامات سے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس پر حملے اور فائرنگ کے الزامات ثابت نہ ہونے پر کامران بنگش کو بری کردیا ہے۔ اپنی رہائی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جھوٹے مقدمات ہمارا حوصلہ توڑ نہیں سکتے، 18ویں کیس میں بھی بری ہوا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی کی ہدایت کے مطابق صوبے کی سیاست میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔190ملین پاؤنڈ کیس:وکلاء کو عدالت پہنچنے میں دشواری، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےمعذرت کرلی