9مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات؛شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کےآٹھ مقدمات میں پراسکیوشن سے دلائل اورریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل نےضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت پراسکیوشن نےمقدمات کاریکارڈعدالت میں پیش نہ کیا پراسکیوٹر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کاعلم نہیں تھا جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث علم نہیں تھا۔
پراسکیوٹر نےاستدعا کی کہ عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم کرنے کی مہلت فراہم دے،شاہ محمود قریشی کے وکیل نےکہا کہ ہم دلائل کیلئے تیار ہیں پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔
واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
بعدازاں عدالت نے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کوذاتی حیثیت میں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا، سماعت سولہ جون تک ملتوی کردی جبکہ چھ مقدمات میں سماعت 26 مئی تک ملتوی کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔
کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے مکار دشمن کو بروقت اور بھرپور جواب دیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔