بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ، اورنگزیب احمد کا کردار کون نبھائے گا؟ بحث چھڑگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی نے آپریشن بُنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا۔
ہدایتکار نبیل قریشی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے حالیہ دفاعی آپریشن "بُنیان مرصوص” اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار موضوع بحث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ان کا کردار کونسا پاکستانی اداکار نبھائے گا مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔
ان اداکاروں میں فواد خان کا نام سرفہرست ہے کیونکہ وہ اورنگزیب احمد سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے فواد خان کو کردار کے لیے موزوں قرار دیا، جس پر نبیل قریشی نے دلچسپی کا اظہار کیا۔
A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
تاہم ایک اور صارف نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان کئی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی دلچسپی دکھا کر وہاں اداکاری کر چکے ہیں اس لئے کسی ایسے پاکستانی اداکار کو موقع دینا چاہیے جس نے بھارت کیساتھ کام نہ کیا ہو۔ صارف کے اس تبصرے پر ہدایتکار نبیل قریشی نے صرف تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ جواب دیا اور خاموشی اختیار کی۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ بریفنگ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں بھارت کو مؤثر انداز میں جواب دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے فضائی حملے کے جواب میں پاکستان نے کامیاب دفاعی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل تھے اور پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن پڑوسی ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے جنگ جیت لی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اورنگزیب احمد نبیل قریشی نے
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔