2025-09-26@06:34:36 GMT
تلاش کی گنتی: 122582

«اورنگزیب احمد»:

    نیو یارک: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اور مسلم ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے مندوبین اسمبلی ہال سے اٹھ کر باہر چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے حال ہی میں ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبے کا ذکر کیا تھا جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب دنیا کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔ آج جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس...
    راولپنڈی: ایف آئی اے میں کرپشن اور ناقص تفتیش میں ملوث 5 افسران کو محکمانہ سزائیں سنا دی گئیں، 4 افسران کو نوکریوں سے برطرف جبکہ خاتون آفیسر کے عہدے کی تنزلی کرکے انسپکٹر سے سب انسپکٹر کر دیا۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی زیر صدارت اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔ محکمانہ کارروائی کے تحت پانچ افسران کو سزا سنا دی گئی، دو انسپکٹر اور دو سب انسپکٹر کرپشن اور ناقص تفتیش پر نوکری سے برخاست کیے گئے جبکہ خاتون انسپکٹر کو ناقص تفتیش پر سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔ سزا پانے والے اہلکار اسلام آباد، کراچی اور...
    لاہور: تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے مبینہ گن پوائنٹ ڈکیتی کا ڈراپ سین کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم اسامہ نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ساڑھے 8 لاکھ روپے اور ایک آئی فون چھین لیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی CCTV فوٹیجز حاصل کیں جن میں کوئی ڈکیتی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ خود اسامہ ہی ہے، جس نے ساڑھے 8 لاکھ روپے خردبرد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ پولیس کے مطابق اسامہ نجی فیکٹری میں ملازم تھا اور...
    کینیڈا میں گرفتار ہونے والے خالصتانی تنظیم سکھ فار جسٹس کے منتظم اندرجیت سنگھ گوسل کو گرفتاری کے ایک ہفتے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے فوراً بعد انہوں اپنے قریبی ساتھی اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے ساتھ مل کر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی چیلنج کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اندرجیت سنگھ گوسل کو اونٹاریو سینٹرل ایسٹ کریکشنل سینٹر سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور کینیڈا مودی حکومت کے خلاف سخت رویہ اختیار کریں، گروپتونت سنگھ پنوں ’گروپتونت سنگھ پنوں کا ساتھ دینے اور 23...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضے کے کیس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کے احکامات جاری ہونے کے کئی روز بعد بھی پاک بحریہ نے اب تک اس تحقیقات کیلئے اپنا نمائندہ نامزد نہیں کیا۔ کیس یہ ہے کہ ایک ممتاز سابق سرکاری افسر کی 136؍ کنال سے زائد زمین مبینہ طور پر فراڈ کے ذریعے منتقل کی گئی ہے۔ اس دوران شکایت کنندہ نے پاک بحریہ کے سربراہ (نیول چیف) سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی درخواست کی جس کے جواب میں انہیں ڈپٹی نیول چیف سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق اعلیٰ...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس محاصل اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کر دیا،جس پر آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات ہوئے،آئی ایم ایف نےگزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پرتحفظات کا اظہارکیا ہے،مہنگائی میں نمایاں کمی،سست معاشی سرگرمیاں اور عدالتی مقدمات ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔ ایف بی آرحکام نے آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ دی کہ 250 ارب سے زائد کے ٹیکس کیسز التواء کا شکار رہے، ایف بی آر نے...
    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ پیمامرکزکےمطابق اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،سوات،چترال میں 5 اعشاریہ 5 شدت کا خوفناک زلزلہ ریکارڈکیا گیا،زلزلے کی گہرائی 195کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکا مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا،زلزلے کےبعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتےگھروں سےباہرنکل آئے،تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Post Views: 1
    وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، کشمیر میں بجلی 3 روپے فی یونٹ اور آٹا بھی کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل چودھری نے مظفر آباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے دوران تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبرکو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کو مظفرآباد جانے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک ایسا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے پورے شہر کو حیران کرکے رکھ دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق سام سین روڈ پر اچانک زمین بیٹھ گئی اور چند لمحوں میں 160 فٹ گہرا اور تقریباً 98 فٹ چوڑا گڑھا بن گیا، جس میں 3 گاڑیاں دھنس گئیں۔ یہ واقعہ واجیرا اسپتال کے سامنے اور سام سین میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور قریبی گھروں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔رائل تھائی پولیس کی رپورٹ کے مطابق گڑھے کے باعث نہ صرف ایک پولیس اسٹیشن کی پارکنگ متاثر ہوئی بلکہ 2 بجلی کے کھمبے بھی...
    سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ وقار، حقوق، اراضی، ملازمتوں اور وسائل کے تحفظ کا ہے اور جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحال تک محدود رکھنا لوگوں کی خواہشات کو نظر انداز کر کے بی جے پی کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کی جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود رکھنا گمراہ کن اور ان کی حقیقی امنگوں کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ وقار، حقوق، اراضی، ملازمتوں اور...
    بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ نے بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ جس کی حمایت میں نکلیں وہی صہیب بلوچ دہشتگردوں کا ’ہیرو‘ نکلا صحافی غریدہ فاروقی نے ماہرنگ بلوچ سے پوچھا کہ ریاست اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، اس پر ماہرنگ نے کہا کہ ’کیسے ٹھیک کرے گی؟‘۔ غریدہ فاروقی نے وضاحت دی کہ ریاست آپ سے بات اور مذاکرات کے ذریعے اصلاح کرنا چاہتی ہے۔ جب صحافی نے واضح الفاظ میں سوال کیا کہ بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت کی جانی چاہیے، ماہرنگ بلوچ نے جواب دیا:...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چلی میں سائنسدانوں نے طب کی دنیا میں ایک بڑی پیشرفت کرتے ہوئے انسانی دل کے برقی نظام کی ڈیجیٹل نقل تیار کر لی ہے، جو مستقبل میں علاج کے طریقوں کو یکسر بدل سکتی ہے۔یہ ماڈل دل کے اندر برقی سگنلز کی ترسیل کرنے والے Purkinje network کو نقل کرتا ہے اور اسے مریض کے ای سی جی ڈیٹا کی بنیاد پر انفرادی طور پر ڈھالا جا سکتا ہے۔یہ تحقیق ملینیئم انسٹی ٹیوٹ فار انجینیئرنگ اینڈ آرتیفیشل انٹیلیجنس فار ہیلتھ کی ٹیم نے چلی کی مختلف جامعات کے تعاون سے کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمپیوٹر ماڈل کے ذریعے برقی خرابیوں کی شناخت غیر مداخلتی طریقے سے ممکن ہو سکے گی، جس سے دل میں کیتھیٹر...
    وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے واپس نیویارک پہنچ گئے۔ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر فلسطین اورمقبوضہ کشمیر کےمظلوموں کی آواز بنیں گے،دہشت گردی اور اسلامو فوبیا پر بھی بات کریں گے،ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے پاکستان پر تباہ کن اثرات بھی وزیراعظم کی تقریر کے اہم حصے ہونگے۔ وزیراعظم مشرق وسطیٰ میں قیام امن ،غزہ میں جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق بھی پاکستان کا موقف واضح کریں گے۔ Post Views: 1
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: اسپیس ایکس نے اپنے مریخ مشن کی تیاریوں میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اسٹارشپ راکٹ کا اہم ترین تجربہ مکمل کر لیا ہے۔ٹیکساس میں قائم اسپیس بیس کی لانچ سہولت پر اپر اسٹیج نے اپنے 6 ریپٹر انجنز کے ساتھ کامیاب اسٹیٹک فائر ٹیسٹ کیا، جو کمپنی کے مطابق آخری بڑا مرحلہ تھا۔ اب آئندہ دنوں یا ہفتوں میں فلائٹ ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔یہ راکٹ، جو دنیا کا سب سے طاقتور اور سب سے بڑا لانچ وہیکل قرار دیا جاتا ہے، اپنے گیارہویں فلائٹ ٹیسٹ کی تیاری میں ہے۔ اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اس موقع پر کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ 2029 تک اسٹارشپ کے...
    غزہ جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے 21 نکاتی منصوبے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو غزہ کے لیے ایک نیا امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، ترکیہ، انڈونیشیا اور پاکستان کے سربراہان کو دکھایا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منصوبے میں مستقل جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی فوج کا انخلا اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد شامل ہے۔ منصوبے میں غزہ کے لیے ایک نئی حکومت تجویز کی...
     ویب ڈیسک :پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس محاصل اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کر دیا۔  ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ مہنگائی میں نمایاں کمی، سست معاشی سرگرمیاں اور عدالتی مقدمات کو ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے  ایف بی آر حکام نے بریفنگ میں کہا کہ 250 ارب سے زائد کے ٹیکس کیسز التواء کا شکار رہے، ایف بی آر نے 12.9 کھرب ہدف کے مقابلے میں 11.74...
    پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق فیصلے کیے گئے ہیں۔پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمشن پالیسی کی منظوری دیدی گئی ہے، سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ اوور سیز پاکستانیز کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی میڈیکل کالج کی لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یو ایچ ایس میں ایک تہائی فیس جمع کرانا ہوگی، نجی کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کردیگی، طلبہ حتمی...
    ---فائل فوٹو  پاکستان کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا موجودہ حجم ملک کے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے بھی 66 فیصد زیادہ ہے۔پاور سیکٹر کا گردشی قرض جولائی 2025ء تک 1661 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔پاور سیکٹر کا گردشی قرض تب جنم لیتا ہے جب بجلی چوری، وصولیوں میں ناکامی اور لائن لاسز میں اضافے کے باعث فروخت کی گئی بجلی کی پوری قیمت وصول نہیں ہوتی۔جب بجلی تقسیم کار کمپنیاں خریدی گئی بجلی کی پوری قیمت ادا نہیں کرتیں تو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو مکمل ادائیگیاں نہیں کر پاتی اور پیداواری کمپنیاں فیول کی ادائیگیاں کرنے میں مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں۔بجلی کی پیداوار سے لے کر تقسیم اور فیول سپلائی...
    یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد صدارت کا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زیلنسکی نے امریکی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، نہ کہ اقتدار پر قائم رہنا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر جنگ کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو وہ صدارت کی کرسی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 2022 سے جاری جنگ میں لاکھوں فوجی اور شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد بار جنگ بندی کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔ Post Views: 1
    محققین نے پہلی بار انسانی دل کے برقی نظام کو ڈیجیٹل شکل میں تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو دل کی دھڑکن کو منظم کرتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق یہ پیش رفت دل کی بے ترتیب دھڑکن اور دل کے ناکارہ ہونے جیسے امراض کی تشخیص اور ان کے لیے موزوں علاج وضع کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انسانی دماغ میں فاصلہ ناپنے کا نظام دریافت، یہ قدرتی گھڑی کیسے کام کرتی ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مطالعہ معروف سائنسی جریدے میڈیکل امیج انالسز میں شائع ہوا ہے، جسے چلی کی یونیورسٹیوں سے منسلک ادارے آئی ہیلتھ کے محققین نے انجام دیا ہے، یہ ادارہ میڈیکل امیجنگ، انجینیئرنگ، مصنوعی ذہانت اور طب...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعد دوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا گیا۔ قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بیچار کا عمل شروع ہوا۔ پاکستان، سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے، دیگر اسلامی ممالک بالخصوص ایران اور ترکی کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ بار بار جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی پشت پر ہے، بار...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز دن کے آغاز سے ہی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس وقت 100 انڈیکس 1901 پوائنٹس اضافے سے 161181 پر ٹریڈ کر رہا ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ رواں سال پی ایس ایکس 100 انڈیکس 39 فیصد بڑھ...
    ویب ڈیسک :چاغی میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب نے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ زبیر بلوچ نے خود کو گولی مار لی تھی جبکہ نثار فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔  ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں فتنہ الہندستان کے دہشتگروں کے خلاف بڑی کارروائی کی جس میں دو دہشت گرد زبیر بلوچ اور نثار ہلاک جبکہ جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیئے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے  اعترافی بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔  ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا اصلی نام جہانزیب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پاکستان میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی غرض سے ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ایف بی آر کا یہ اقدام اُن افراد کو نشانہ بنائے گا جو اپنی عالی شان زندگی اور دولت کا مظاہرہ سوشل میڈیا پر کرتے ہیں تاکہ ان کی آمدنی اور اخراجات کو ٹیکس ریٹرن کے مطابق پرکھا جا سکے۔ ایف بی آر نے حال ہی میں ایک لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کیا ہے جو سوشل میڈیا پر شاہانہ طرز زندگی دکھاتے ہیں، ریونیو اتھارٹی نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹرز اور انفلوئنسرز کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر اپنی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پی ایس ایکس میں ابتدائی کاروبار ہی سے سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں شاندار اضافہ ریکارڈ ہوا۔ چند ہی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 1901 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 61 ہزار 181 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو پی ایس ایکس کی تاریخ میں ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔رواں سال کے دوران 100 انڈیکس میں اب تک 39 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جب...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بازارِ حصص میں زبردست تیزی  کا رجحان ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ ہے۔ آج کاروبار کے آغاز ہی سے سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث انڈیکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ ابتدائی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ رفتار اور بھی بڑھ گئی اور انڈیکس 1901 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61...
     ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے بانی تحریک انصاف عمران خان نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن شاید ان کے پاس جو چابی سے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔   بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی، اب 25 ستمبر آگیا ہے، انھوں نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور ہر دروازے پر جاتے ہیں۔  بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا شاید عمران خان کے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ان کی آخری امید ہے، وہ انصاف کے طلب گار ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے  چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ایک بار پھر طنز کے نشتر چلائے اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اپنے کوٹ پر رافیل جہاز کا بیج لگا کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹرول کیا۔ملاقات کے دوران ٹرمپ نے شہباز شریف کے سامنے بھارت پر طنزیہ انداز میں تنقید کی اور رافیل کا پن استعمال کرتے ہوئے مودی حکومت پر چوٹ کی۔ اس واقعے نے سیاسی و عوامی حلقوں میں خاصی ہلچل پیدا کردی۔ٹرمپ کی یہ جارحانہ حکمتِ عملی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ صرف سفارتی بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہتے بلکہ محاذ آرائی کے ذریعے بھی پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کی کوشش کر...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج رات بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا میں آج رات تیزہواؤں...
    سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ریٹائرڈ) زبیر محمود حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کیخلاف سمندر کی سمت سے کوئی شرپسندی یا جارحیت کی گئی یا اس کی منصوبہ بندی ہوئی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری براہِ راست بھارت کے کندھوں پر ہوگی، اس بارے میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے، پاکستان کا ردِعمل فوری، غیرمتوقع اور مؤثر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیرِاہتمام ’’بحرِہند کے خطے میں اسٹریٹیجک صف بندی ’’ایک سال بعد بدلتے رجحانات کا جائزہ‘‘ کے موضوع پر دوسری کانفرنس پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں بحرِ ہند کے بدلتے اسٹریٹیجک منظرنامے، بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی، ابھرتی ٹیکنالوجی کے...
    معروف بھارتی پنجابی گلوکار، اداکار اور فلم پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ نے بھارت کے دوہرے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔ دلجیت دوسانجھ، جو اپنی شاندار گائیکی اور بلاک بسٹر فلموں کے باعث دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، نے اپنے حالیہ آورا ٹور کے ایک کنسرٹ میں خطاب کیا جہاں انہوں نے بھارتی میڈیا اور سرکاری حلقوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’’منافق‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم سردار جی 3 طویل عرصہ قبل شوٹ کی گئی تھی، لیکن پاکستان–بھارت تنازع کے بعد جب فلم ریلیز ہوئی تو انہیں بلاوجہ نشانہ بنایا گیا۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے بیان میں کہا، ’میرے خلاف بے بنیاد باتیں کی گئیں، حالانکہ فلم تنازع...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج جمعہ کے روز تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ 100 انڈیکس ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انڈیکس نے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا، جو ملکی سرمایہ مارکیٹ کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بروکرز کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی معاشی اعشاریوں میں بہتری، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی اور حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح طور پر بحال ہوتا محسوس ہوا۔ اس رجحان...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت مقابلے کے دوران قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے نہ صرف میدان بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد حارث رؤف نے منفرد انداز میں دوڑتے ہوئے ہاتھ پھیلائے جیسے کہ وہ جہاز اڑا رہے ہوں، جس سے شائقین کرکٹ میں جوش و جذبہ بھر گیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دلاتے ہوئے مخصوص اشارے بھی کیے، جو مداحوں کو پرجوش کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں: گول کے بعد ’چائے‘ کا اشارہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے بعد محمد عبداللہ کی ویڈیو وائرل اب حارث رؤف کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی...
    وزیراعظم نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بیجنگ میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اپنے دورہ چین کے دوران انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی ، سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک فیز ٹو نوجوانوں کی صلاحیتوں، ہنر اور جدت پر مبنی ہو گا ، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کو حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری پر بدل رہے ہیں،جے سی سی میں نئے منصوبوں اور تعاون کے نئے شعبے شامل کئے جائیں گے اور سی پیک فیز ٹو کے...
    لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں حکام نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے قومی اور ضلعی سطح کی 200 سے زائد سڑکوں کو متاثر کیا۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیلاب کے باعث موٹر وے ایم فائیو 13 مقامات پر متاثر ہوئی جبکہ مزید چار سے پانچ مقامات پر نقصان کا خدشہ ہے، یہی وجہ ہے کہ موٹر وے ایم فائیو 15ویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، سیلاب نے قومی اور ضلعی سطح کی 200 سے زائد سڑکوں کو بھی متاثر کیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس عمران شاہ نے بتایا کہ ملتان سے سکھر سفر کے لیے متبادل راستے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں جن کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر دستیاب شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے اور یہ مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا، ٹیلی کام کمپنیوں سے اس کا اخراج نہیں ہوا۔تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوا کہ شہریوں کے کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر)، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ایک ہی جگہ موجود نہیں ہوتا، اور یہ معلومات ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس دستیاب بھی نہیں ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق مختلف ذرائع سے جمع...
    مڈغاسکر کی حکومت نے جمعرات کے روز دارالحکومت انتناناریوو میں شام سے صبح تک کرفیو نافذ کر دیا، جب بجلی اور پانی کی شدید کمی کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے زیر قبضہ لداخ میں پُرتشدد مظاہرے، کرفیو نافذ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہزاروں نوجوان مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جنرل انجیلو راوِلوناریوو نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ افراد اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کی ملکیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عوام اور ان کی ملکیت کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز نے شام 7 بجے...
    یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی ہے جس میں انصاراللہ (حوثی) رہنماؤں کے مراکز اور ہتھیاروں کے گوداموں سمیت 11 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات (ام الرشراش) پر ڈرون حملے کے ایک دن بعد کی گئی۔ ڈرون حملے میں 20 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بمباری میں حوثیوں کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز، سکیورٹی اور انٹیلی جنس کمپاؤنڈز اور فوجی کیمپ شامل تھے۔ وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ “ہم نے صنعا میں حوثی دہشت گرد تنظیم کے کئی ٹھکانوں پر طاقتور وار کیا ہے۔” غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’عظیم رہنما‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو عظیم رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں ہی بہترین شخصیات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟ سوشل میڈیا پر اس ملاقات کو خاصی توجہ حاصل ہوئی...
    پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ یوں تو ایشیا کپ کی تاریخ تقریباً 41 سال پرانی ہے تاہم یہ ایک ناقابل یقین بات ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں کبھی آمنے سامنے نہیں آئے۔ پہلی مرتبہ 1984 میں کھیلے گئے ایشیا کپ سے 2023 تک 16 مرتبہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت نے آپس میں کئی میچز کھیلے تاہم دونوں ٹیمیں کبھی فائنل میں مدمقابل نہ آسکیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب روایتی حریف فائنل میں ٹکرائیں گے۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو...
      مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کی یقین دہانی،یروشلم میں موجودہ اسٹیٹس کو قائم رکھنا۔غزہ جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی۔غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ۔اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے مسئلے کا حل،تجاویز میں شامل منصوبے میں حماس کے قبضے کے بغیر غزہ میں حکمرانی کا فریم ورک، تمام یرغمالیوں کی رہائی، مستقل جنگ بندی اور اسرائیل کی بتدریج غزہ سے واپسی شامل ہے،عرب رہنماؤں کے ساتھ ملاقات نتیجہ خیز رہی، امریکی خصوصی ایلچی امریکا کے خصوصی ایلچی برائے امن مشنز اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ عرب ممالک کے سربراہان کے ساتھ غزہ امن اجلاس نہایت کامیاب اور نتیجہ خیز رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اجلاس میں...
    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے اس خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کی رسائی بلاک کر رہی ہے جو فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے کمپنی کی کلاؤڈ اور اے آئی سروسز استعمال کر رہا تھا۔ مائیکروسافٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی یونٹ نے کمپنی کی Azure کلاؤڈ پلیٹ فارم اور ڈیٹا سروسز کا غلط استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے موبائل فون ریکارڈز اور ذاتی معلومات اکٹھی کیں، جو کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ کمپنی کے صدر بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ فیصلہ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ اسرائیل کا یونٹ 8200 فلسطینیوں کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں، ان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت سیزفائر میں ان کی جرات مندانہ قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا جا سکا۔...
    لاہور، پاکپتن، سکھر ( نیوزڈیسک) پاکپتن میں دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ کا عمل جاری ہے جس سے ایک اور گاؤں مکمل دریا برد ہو گیا، جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیوں میں پانی اب بھی موجود ہے، شہریوں کو گھر واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریائے چناب اور ستلج کے سیلاب سے متاثرہ جلال پور پیر والا شہر سمیت درجنوں بستیوں میں پانی اب بھی موجود ہیں، نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف بند کرنے کا کام جاری ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے 13ویں روز بھی ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند ہے، بحالی کے لیے پانی اترنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ پاک پتن میں دریائے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حالیہ آپریشن تھانہ ڈیفنس کی حدود میں قیوم آباد سیکٹر سی میں کیا گیا، جس کی نگرانی ایس ڈی پی او ڈیفنس نے خود کی۔ آپریشن میں تھانہ ڈیفنس، گزری، پریڈی، صدر، آرام باغ، کلفٹن، ساہی، درخشاں اور بوٹ بیسن کے ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی مکمل نمائندگی کی۔ پولیس حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے...
    ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ، عمران خان کے کیس کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے،وزیراعلیٰ جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے ، عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب...
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) چاغی میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب نے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ زبیر بلوچ نے خود کو گولی مار لی تھی جبکہ نثار فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں فتنہ الہندستان کے دہشتگروں کے خلاف بڑی کارروائی کی جس میں دو دہشت گرد زبیر بلوچ اور نثار ہلاک جبکہ جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اعترافی بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ چیلنج نہیں ہونے دینگے: وزیراعلیٰ بلوچستان ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب نے...
    190 ملین پاؤنڈ کیس میںآج وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں، پراسکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو آگاہ کردیا ’نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے، ہر بار التواء مانگنے کا یہ مشکل کام ان کو سونپا جاتا ہے، بیرسٹر سلمان صفدر پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔بتایا گیا...
    کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹی گیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے، نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی نیلام کی جانیوالی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشتہار جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے باضابطہ نیلامی کا اشتہار بھی جاری کردیا، جس کے تحت نیلامی یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان...
    کراچی پولیس کے کرپٹ افسران سے متعلق اسپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹ نے پورے محکمے میں ہلچل مچا دی بھتہ وصولی کے مکروہ دھندے میں کئی تھانے براہ راست ملوث قرار، فہرست آئی جی سندھ کو ارسال،ذرائع کراچی سے آنے والی ایک خبر نے سندھ پولیس کے پورے محکمے میں ہلچل مچا دی ہے۔ اسپیشل برانچ کی ایک خفیہ رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پولیس کے 132 پولیس افسران اور اہلکار جرائم پیشہ گروہوں کے سہولت کار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ فہرست آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔فہرست میں شامل افراد میں 58 تھانیدار (ایس ایچ اوز) اور 74 ہیڈ محرر شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا...
    گرین شرٹس نے زبردست بولنگ پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی شاہین آفریدی، حارث رؤف نے تین ،تین ، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کیساتھ جوڑ پڑے گا۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔بنگلا دیش کی جانب سے شمیم حسین30رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، سیف حسن نے 18 ، نور الحسن نے16، مہدی حسن نے 11،...
    امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں اردوان کو اپنا پرانا دوست قرار دیا اور کہا کہ اردوان نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ پورے یورپ اور دنیا میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے شاندار فوج تیار کی ہے۔ انہیں وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، صدر ٹرمپ نے اردوان سے ملاقات کو "انتہائی شاندار ملاقات" قرار دیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی۔ تقریباً دو گھنٹے بیس منٹ تک...
    ساجد بلوچ:  ڈیرہ اسماعیل خان کے جنوب مغربی پہاڑوں میں ایک اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ تحصیل درابن سے ملحقہ کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقے داناسر کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے آنے والی ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ...
    وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور 216 زخمی، خواتین اور بچے نشانہ بنے،ہسپتالوں میں طبی سہولیات بند کر دی،عرب میڈیا تباہ حال غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں کمی نہ آسکی، اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹے میں 170 سے زائد حملے کئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر پہنچ گئی، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔24 گھنٹے میں صیہونی حملوں میں مزید 83 فلسطینی شہید، 216 زخمی ہو گئے، اسرائیلی بربریت میں امداد کے متلاشی 7 فلسطینی شہید ہوگئے، مجموعی تعداد 2 ہزار 538 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی...
    نارتھ کراچی کے رہائشی زون (ایس اے 25، سیکٹر 5-ایچ) میں قوانین کی خلاف ورزی ڈائریکٹر عامر کمال جعفری کی سرپرستی ، ماسٹر پلان کی صریحاً خلاف ورزی پر عوامی احتجاج نارتھ کراچی کے رہائشی ایریا ایس اے 25، سیکٹر 5-ایچ میں ایک رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر کرنے کے اقدام نے مقامی شہریوں میں شدید بے چینی پھیلا دی ہے ۔ مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ یہ عمل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین اور اسے دیے گئے ماسٹر پلان کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔مبینہ طور پر اس غیرقانونی تعمیر کو ڈائریکٹر عامر کمال جعفری کی سرپرستی حاصل ہے ۔ شہریوں کے مطابق، متعلقہ حلقوں کی جانب سے واضح غلط کام ہونے کے باوجود کوئی...
    پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ذرائع کےمطابق پشاور، اٹک لوئردیر، اپر دیر،سوات اور چترال میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 رکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاعاتنہیں ملی ہے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے ضامن ہیں، ان کی لیڈرشپ میں دونوں ملکوں کے تعلقات نئی سمت میں داخل ہوں گے۔وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کر دی ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق گفتگو نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں خطے اور دنیا کے اہم امور زیرِ بحث آئے۔  وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔وزیراعظم نے بالخصوص پاک بھارت کشیدگی میں سیزفائر کرانے کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) غزہ شہر پر اسرائیل کے حملوں میں پناہ گزینوں کے خیموں، رہائشی عمارتوں اور تنصیبات سمیت ہر جگہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں بڑے پیمانے پر انسانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ شہر میں متعدد طبی مراکز اور کمیونٹی کچن بھی حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد جنوبی علاقوں کی جانب نقل مکانی کر رہی ہے جہاں رہن سہن کے حالات انتہائی مخدوش ہیں اور پناہ گزینوں کی بڑی تعداد ملبے کے ڈھیروں پر مقیم ہے۔ Tweet URL 'اوچا' کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ جنگ سے بچوں کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) مصنوعی ذہانت کے آلات کی تیز رفتار ترقی کے باوجود اس طاقتور ٹیکنالوجی کے موثر اور بین الاقوامی سطح پر متفقہ اصول و ضوابط تاحال وضع نہیں ہو سکے۔ 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں رکن ممالک اسی مسئلے کو حل کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کا موثر انتظام یقینی بنانے کے لیے بات چیت کریں گے۔سرمایہ کاری، امید اور تشویش تین ایسے عوامل ہیں جن کے سبب مصنوعی ذہانت اور اس کے اثرات میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ چونکہ اس ٹیکنالوجی سے لاحق مسائل اور مواقع عالمگیر ہیں اس لیے متعلقہ اقدامات کو بھی منتشر اور محدود ہونے کے بجائے جامع ہونا چاہیے۔ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں پہلی مرتبہ دماغی صحت کی نگہداشت پر ایک اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ 25 ستمبر کو عالمی رہنما اصولوں کا ایسا مجموعہ طے کرنے کے لیے بات چیت کریں گے جس سے ذہنی مسائل کا شکار افراد کی مدد کے لیے بین الاقوامی اقدامات کو فروغ ملے گا۔اگرچہ گزشتہ برسوں میں ذہنی صحت کا موضوع بارہا اقوام متحدہ میں زیربحث آیا ہے لیکن اس ضمن میں یہ اجلاس خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر امراض قلب، سرطان، ذیابیطس اور دائمی تنفسی مسائل سمیت غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے لیے بات چیت بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ان کے لوگوں کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی، تباہی، بھوک اور نقل مکانی کی جنگ کا سامنا ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال سے جاری جنگ میں 220,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور معمر افراد کی ہے جبکہ 20 لاکھ لوگوں کو محاصرے اور بھوک کا سامنا ہے۔ غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ گھر، سکول، ہسپتال، چرچ، مساجد اور تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ ان کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) یمن کی صدارتی کونسل کے چیئرمین رشاد محمد العلیمی نے اپنے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے، قومی ریاست کی تعمیر نو، خطے اور دنیا کو بڑھتے ہوئے سرحد پار خطرے سے محفوظ بنانے اور ملیشیاؤں کا باب بند کرنے کے لیے ایک موثر بین الاقوامی اتحاد کے قیام کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عام مباحثے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ یمن کو ایرانی حکومت کے توسیع پسندانہ منصوبے اور اس کی ملیشیاؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جو بھوک کو بطور ہتھیار، مذہب کو بطور آلہ اور سمندری راستوں کو دباؤ کے ذریعے کے طور پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) دنیا کی تقریباً نصف آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور اقوام متحدہ مسلسل زور دے رہا ہے کہ منصفانہ، مساوی اور پائیدار مستقبل کے حصول کے لیے نوجوانوں کا فیصلہ سازی میں کردار نہایت اہم اور ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے کہا ہے نوجوانوں کی شمولیت کا مطلب صرف یہ نہیں کہ انہیں اجلاسوں میں بلایا جائے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے تجربات اور مہارت کو حقیقی معنوں میں پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ Tweet URL انہوں نے یہ بات عالمی یوتھ ایکشن پروگرام کی 30ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) آذربائیجان کے صدر الہام علیئو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک آرمینیا کے ساتھ عشروں پرانے تنازعے کے خاتمے اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط کے بعد امن اور ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے جنگ بھی جیتی، امن بھی حاصل کیا اور اپنے علاقے پر قبضے کا خاتمہ کر کے تعمیر نو کا آغاز کیا۔ انصاف غالب آیا ہے، خودمختاری مضبوط ہوئی ہے اور عملی طور پر امن قائم ہو چکا ہے۔ UN News آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری ان کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) ہیٹی کے عبوری صدر اینٹنی فرینک لارنٹ نے اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے ان کے ملک کی ٹھوس مدد کرے۔ان کا کہنا تھا کہ متواتر ہچکچاہٹ، لامتناہی بات چیت، معطل مذاکرات اور جغرافیائی سیاسی جمود سے جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں جو کہ ہیٹی کے لوگوں کے لیے مایوس کن صورت حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے صرف چار گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ یہ المیہ خطے کے بدترین سانحات میں سے ایک...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین جمعرات کو یہاں وائٹ ہائوس کے اوول آفس میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو بھی ملاقات میں شریک تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات سے قبل وائٹ ہائوس میں اپنی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہ کی آمد سے صحافیوں کو پرجوش انداز میں مطلع کیا اور ان کیلئے توصیفی کلمات ادا کیے۔...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت بھی دہشتگرد گروہوں کی مالی مدد کو نہیں چھپاتا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں جب کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا،۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تاریخی نقصانات ہوئے، وفاق پر تنقید نہیں کررہا بلکہ درخواست...
    بیجنگ میں سی پیک کی14ویں جے سی سی کا آغازہو گیا، پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے،جے سی سی اجلاس دونوں ممالک کے وزراء، لائن منسٹریز کے حکام اور شعبہ جاتی ماہرین پرمشتمل ہے،اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان اورچین کے وزراء منصوبہ بندی کررہے ہیں-وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان اورچین آہنی بھائی ہیں، اعتماد اورمشترکہ تقدیر میں بندھے ہیں،سی پیک فیز ٹو عوام اور نوجوانوں پر مبنی ترقی کا نیا دور ہوگا،بیجنگ میں 14ویں جے سی سی اجلاس میں پاک،چین تعاون کے نئے باب کا آغازہے،صدر شی جن پنگ کے اقدامات دنیا کو منصفانہ اور جامع بنا رہے ہیں،احسن اقبال نے کہا ہے سی پیک فیز ون میں 8000میگاواٹ بجلی، 888کلومیٹر شاہراہیں اور...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر خواجہ آصف نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک، امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ،2025 کامیابیوں سے بھر پور سال ہے، ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے- Post Views: 1
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کردیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا، یہ ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کُن قیادت کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔ بھارت پہ فتح، سعودیہ سے معاہدہ...
    —فائل فوٹو ملک کے شمال مشرقی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اعشاریہ 5 اور گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ہندوکش تھا۔اس موقع پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔
    ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے سے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے علاقے میں تھا۔ زلزلے کے دوران مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ خوش قسمتی سے زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کیوں آتاہے؟ زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟ زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے شدید اثرات  نمودارہوتے ہیں، جنہیں  زلزلے...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داناسر، درازندہ کے مقام پر آج ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب بلوچستان کے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک مزدا گاڑی کے بریک فیل ہو گئے۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے کی تفصیل گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ریسکیو کارروائی ریسکیو اہلکاروں نے 03 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جبکہ 07 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریکور کی گئیں۔ مقامی ذرائع...
    دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں پاکستان اور بھارت پہلی بار ایشیا کپ کی تاریخ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ سپر 4 مرحلے میں پاکستان کی دوسری کامیابی ہے جس کے بعد بھارت کے خلاف ایونٹ میں تیسری بار ٹاکرا ہوگا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز تنازع کا شکار رہے تھے، جہاں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ کے بعد پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ان کی ٹیم بہت پرجوش ہے اور انہیں معلوم ہے...
    لاہور: پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ذرائع کی طرف راغب کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں رجحان سولر انرجی ہے۔ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب سے لے کر بڑے شمسی پارکس تک یہ شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور ناقص فضلہ مینجمنٹ اس نظام کو ایک نئے ماحولیاتی بحران میں بدل سکتے ہیں۔ ماہر ماحولیات اور پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان طارق کے مطابق سولر پینلز اگر پانی میں ڈوب جائیں تو ان کے سلیکون خلیے اور فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے...
    ریاض احمدچودھری آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ پورے جنوبی ایشیا میں نفرت، انتہا پسندی اور عدم استحکام کا باعث ہے۔بھارت پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف اپنے مذموم ایجنڈے کے حصول کیلئے گودی میڈیا، سائبر ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کوبطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے۔دنیا کو بھارت کو نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ملک بلکہ دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کرنے والے ملک کے طورپر دیکھنا چاہیے کیونکہ مودی کی قیادت میں ہندوتوا دہشت گردی پرامن بقائے باہمی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ مودی کی بھارتی حکومت اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کو ایک ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کررہی ہے۔مودی کے بھارت نے اسرائیلی طرز پربیرون ملک اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بھی قتل...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی معرکہ حق کے بعد پاکستان کے سفارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔روزانہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد بین الاقوامی سطح پر وہاں کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کر کے تجارتی معاہدے کر رہے ہیں۔ بظاہر تو پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن پاکستان کے غریب عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔پاکستان میں غربت کا مسئلہ ایک قومی المیہ بن چکا ہے ۔ عالمی بینک کی تازہ رپورٹ نے اس بحران کی سنگینی کو مزید اجاگر کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 25۔3 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور...
    محمد آصف دنیا کی سیاست میں امریکہ اور چین دو ایسی بڑی طاقتیں ہیں جن کا اثر و رسوخ صرف اپنی سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا پر براہِ راست پڑتا ہے ۔ اکیسویں صدی کو اگر ”ایشیا کی صدی” کہا جائے تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہوگا، کیونکہ عالمی معیشت اور سیاست کا محور تیزی سے ایشیا کی طرف منتقل ہو رہا ہے ۔ چین اپنی معاشی ترقی، ٹیکنالوجی میں جدت، اور خطے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے ، جبکہ امریکہ اب بھی عسکری طاقت، عالمی اداروں میں اثر و رسوخ، اور روایتی اتحادیوں کے سہارے دنیا کی قیادت کا دعوے دار...
    پی ٹی سی ایل گروپ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ اور یوفون 4G) نے مرکنٹائل، جو ایپل کا پاکستان میں آفیشل ڈسٹری بیوٹر ہے، کے اشتراک سے پاکستان بھر میں آئی فون 17 کی فروخت کا آغاز کردیا ہے۔  کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو جدید ترین ڈیوائس کے ساتھ اضافی سہولیات اور خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری تفصیلات کے مطابق ہر آئی فون 17 کے ساتھ دو سالہ انڈسٹری لیڈنگ وارنٹی دی جائے گی جس میں ایک سال ایپل اور ایک سال مرکنٹائل کی جانب سے ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ فوری چوری اور نقصان کی انشورنس بھی فراہم کی جائے گی جس کی...
    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں نیا مقام حاصل کر لیا ہے۔ شاہین نے یہ اعزاز ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر حاصل کیا۔ انہوں نے بیٹنگ میں قیمتی 19 رنز بنائے اور گیند کے ساتھ صرف 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان نے 11 رنز سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔ یہ شاہین کے کیریئر کا دسویں بار پلیئر آف...
    ویب ڈیسک :کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی بحال نہ ہو سکی۔  ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سپیزنڈ کے قریب متاثرہ ٹریک بحال نہ ہونے کے سبب معطل کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث الٹنے والی بوگیوں کو ہٹا لیا گیا ہے، متاثرہ ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی، متاثرہ ٹریک سے تاحال بوگیاں نہیں ہٹائی جا سکیں، حادثے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کردیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا، یہ ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کُن قیادت کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کو عالمی میڈیا نے اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر پھیلا دیا ہے، جس نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ممکنہ نرمی کی امیدوں کو اجاگر کیا ہے۔ اے پی نیوز: ’گرم ہوتے تعلقات کا سنگِ میل‘ اے پی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی، جسے ایک امریکہ پاکستان تعلقات میں گرم جوشی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئی، جب پاکستان اور دیگر مسلم ممالک نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔ رائٹرز: تجارتی اور اسٹریٹجک مفادات...
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے 2025 کو پاکستان کے لیے کامیابیوں سے بھرپور سال قرار دیا ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال، الحمد للہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل۔ اللہ اکبر‘۔ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 25, 2025 ...