ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی 2025ء ) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے، جی سی سی خطے میں امن کا خواہاں ہے، غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خلیجی ممالک اور امریکہ کے تعلقات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مزید بلند سطح تک پہنچیں گے، سربراہی اجلاس خلیجی ممالک اور امریکہ کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات کے تسلسل کا مظہر ہے، یہ اجلاس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تعلقات کو بہتر بنانے اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے عوام اور ممالک کی امنگوں کے مطابق ترقی دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے، ہم تمام شعبوں میں نئے افق کھولنے کے منتظر ہیں، جو ہم سب کی ریاستوں کے مفاد میں ہوں۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے یہ سربراہی اجلاس اپنے مشترکہ اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگا جو خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا، یہ سربراہی کانفرنس علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں تعاون اور ہم آہنگی کا تسلسل ہے جس کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانا ہے، ہم صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں جس کے تحت شام پر عائد پابندیاں ختم کی گئی ہیں اور جس سے شامی بھائیوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

شہزادہ محمد بن سلمان کہتے ہیں کہ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، فلسطینی عوام کے لیے ایک جامع اور پائیدار حل تلاش کرنا چاہتے ہیں، فلسطینی مسئلے کا حل عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیئے، ہم خطے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور غزہ کی پٹی میں جنگ کو روکنے کے لیے مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے، یمن اور سوڈان کے مسائل کا حل بھی سفارتی ذرائع سے نکالا جانا چاہیئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے درمیان کے لیے

پڑھیں:

پاک بھارت تصادم کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

ایڈائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں بطور احتیاط ہائی کمیشن کے عملے کو اسلام آباد میں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے پاکستان اور بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ برطانوی حکومت نے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقے کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ ایڈائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں بطور احتیاط ہائی کمیشن کے عملے کو اسلام آباد میں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور مقامی میڈیا سے باخبر رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں پاکستان اور افغانستان کی حمایت کرتاہے ، چینی وزارت خارجہ
  • پاک بھارت تصادم کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
  • ولادیمیر پوتن اور قازق صدر ماسکو میں دوطرفہ تعاون پر بات کریں گے
  • دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا: وزیر اعظم کا بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب
  • بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے تاریخی ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
  • افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی غیر قانونی اسلحے تک رسائی پڑوسی ممالک کیلئے براہ راست خطرہ ہے: پاکستان
  • نئے تجارتی معاہدے کے بعد بھارت جلد ہی امریکا کو دوبارہ پسند کرے گا، صدر ٹرمپ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
  • ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیاں ثالثی کی پیشکش
  • سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات؟ محمد بن سلمان کا دورہ امریکا سے قبل اہم پیغام