گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پی ڈی ایم اے نے کے پی میں 15 سے 19 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، 19 اور 20 مئی سے مغربی سسٹم صوبہ کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 19 اور 20 مئی کے پی کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
— فائل فوٹوشہرِ قائد کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔