پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، بارش برسانے والا سسٹم ملک میں کب داخل ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور:
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ 15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، 20 مئی تک درجہ حرارت 04 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہے، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت دی ہے کہ اسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہوگا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور سر ڈھانپ کر رکھیں جبکہ بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے الرٹ جاری ہیٹ ویو
پڑھیں:
ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی!
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ آئی او ایس 18.5 اور آئی پیڈ او ایس 18.5 جاری کر دی۔
اگرچہ گزشتہ برس ستمبر میں متعارف کرائے جانے والے اس آپریٹنگ سسٹم کی یہ پانچویں اپ ڈیٹ ہے لیکن اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد آئی او ایس اب کیریئر پرووائیڈڈ سیٹلائیٹ فیچرز کو سپورٹ کرنے لگے گی۔ اس کے علاوہ جب کسی بچے کی ڈیوائس پر اسکرین ٹائم پاس کوڈ کو استعمال کیا جائے گا تو والدین کو ایک نوٹیفیکیشن بھی موصول ہوگا۔
اس کے علاوہ اپ ڈیٹ میں کچھ سیکیورٹی کے مسائل کو بھی حل کیا گیا ہے۔