سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔

سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق نوٹیفیکیشن کا عکس

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تعطیلات چھٹی سپریم کورٹ عدلیہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تعطیلات چھٹی سپریم کورٹ عدلیہ گرمیوں کی تعطیلات سپریم کورٹ

پڑھیں:

اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ کابینہ کے نئے رکن اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، جہاں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے محمد اسماعیل راہو سے حلف لیا۔ 

ترجمان کے مطابق تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انجام دیے۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مشیر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، آئی جی سندھ اور دیگر شریک بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسماعیل راہو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔

ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری نے گیانچند آسرانی کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر بنانے کا اعلان کیا۔

دریں اثنا صوبائی وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سید ناصر حسین شاہ محکمہ بلدیات کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں۔ 

جبکہ مخدوم محبوب زمان کو محکمہ خوراک، سعید غنی کو محکمہ محنت، جام خان شورو کو محکمہ آب پاشی، منصوبہ بندی اور ترقیات جبکہ نئے وزیر اسماعیل راہو کو بورڈز اور جامعات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب، نوٹیفکیشن جاری
  • اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
  • جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود کی ایل ایل بی کی سند منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ، جامعہ کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • جامعہ کراچی؛ طارق محمود کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ، نوٹیفکیشن جاری
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات 2025-26: پروفیشنل گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
  • صدر کو ججوں کے ٹرانسفر کا اختیار حاصل ہے، سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ٹرانسفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
  • سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر
  • سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا