ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ طلبہ و طالبات بے چینی کا شکار ہیں، میڈیکل کے طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ دینا اور ان کا حل نکالنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ طلبہ و طالبات بے چینی کا شکار ہیں، میڈیکل کے طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ دینا اور ان کا حل نکالنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پرائیوٹ میڈیکل کالجز کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ سالانہ انڈرگریجویٹ میڈیکل فورم (یو ایم ایف) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلیٰ نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جس میں حاضری اور پاسنگ مارکس میں اضافہ کیا گیا ہے، کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی میڈیکل طلباء کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور اس نوٹیفکیشن سے مزید اضطراب پیدا ہو گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کو اپنا نوٹیفکیشن فی الفور واپس لے لینا چاہیے۔ کانفرنس میں پشاور بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز سے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سالانہ کانفرنس کا مقصد شعبہ طب سے وابستہ طلبہ و طالبات کے لیے مثبت اور تعلیم دوست سرگرمیوں کا انعقاد تھا جس میں میڈیکل ایتھکس، پروفیشنل لائف اور کلینکل سکلز کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ صوبائی ناظم اسفندیار عزت نے کہا کہ ماضی میں مسلمانوں کی تحقیق اور علمی سرمایہ نے دنیا کو نہ صرف نئے علوم سے روشناس کرایا، بلکہ سائنسی میدان میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں بھی تحقیق اور علم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی تاریخی وراثت کو محفوظ رکھ سکیں اور دنیا بھر میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں۔ انڈر گریجویٹ میڈیکل فورم کی 10 سالہ کامیاب سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں طلبہ کی ترقی، میڈیکل تعلیم اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے میدان میں 10 سال مکمل کرنے کی خدمات کو سراہا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ و طالبات

پڑھیں:

تاریخ میں پہلی بار قومی بوائز فٹبال ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

اسلام آباد:

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کردیا۔

پی ایف ایف نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔

عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر کام کر رہی ہیں جبکہ وہ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر ہیں۔

پی ایف ایف نے یہ قدم فیفا کی ہر کسی کو یکساں مواقع دینے کی پالیسی کے تحت اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائیر میں حصہ لے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
  • بہاولپور ڈویژن کے طلبہ کا چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے منصوبوں کا دورہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی
  • پشاور، قومی استحکام پاکستان کانفرنس
  • تاریخ میں پہلی بار قومی بوائز فٹبال ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
  • کراچی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں
  • شاداب افتخار کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے میں عدم دلچسپی
  • پاکستان تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام