میہڑ: انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران بجلی بند، 10 طلبہ بیہوش
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
فوٹو: فائل
میہڑ کے علاقے رادھن میں گیارہویں اور بارہویں کے امتحاناتات کے دوران امتحانی سینٹر کی بجلی بند ہوگئی۔
پرنسپل کے مطابق میہڑ گورنمنٹ بوائز ہائر اسکول میں گرمی کی شدت سے 10 طلبا نیم بے ہوش ہوگئے۔
پرنسپل نے بتایا کہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 9 سے 11 بجے تک بجلی بند رہتی ہے۔
ڈیوٹی انچارج گرڈ اسٹیشن رادھن نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی بند ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بجلی بند
پڑھیں:
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
مزید :