بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی ؛ پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سٹی 42: بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اہلکار کو 24گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہےبھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیا جاے گا,
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کا بھارت کی سفارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر غور و خوص شروع ہوچکا ہے ،جلد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جاے گا, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جاے گی, دفتر خارجہ بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو بھی طلب کرنے پر مشاورت شروع کردی ،جلد ہی دفتر خارجہ بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا جاے گا, بھارتی ناظم الامور کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ڈی مارش تھمایا جاے گا, بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کیے جانے کا بھی امکان ہے, دفتر خارجہ بھارتی اقدامات پر سخت جواب دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بھارتی ناظم الامور کے اہلکار کو جاے گا
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے فیلڈ مارشل سے منسوب بیانات مسترد کر دیے
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بھارت کی دیرینہ عادت کا عکاس ہے، جس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کرتا ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کا مبینہ ایٹمی بلیک میل کا بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ دعویٰ ہے۔ پاکستان طاقت کے استعمال یا دھمکی دینے کی پالیسی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جس کا جامع کمانڈ اور کنٹرول نظام مکمل طور پر سول نگرانی میں کام کرتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ان اہم معاملات میں نظم و ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم کی گئی ہیں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے الزامات حقیقت سے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔