بھارت کا پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے مذکورہ اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق سفارت خانے کے مذکورہ اہلکار کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہے
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اہلکار کو
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے ستلج میں پانی چھوڑنے کا خدشہ
—فائل فوٹوبھارت کی جانب سے ایک دو روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطا بق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 65 فیصد بھر چکا ہے۔