پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پی ڈی ایم اے پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، 20 مئی تک درجہ حرارت 04 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہیں، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہیٹ ویو
پڑھیں:
کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
—فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات ک کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔