پشاور:

عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جہاں ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اور ایک ہفتے میں 95 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید سے قبل ہی مرغی اور چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، مرغی کی قیمت میں ایک ہی دن میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایک مرغی کی قیمت ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اورایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح چینی کی قیمت بھی بڑھنے لگی ہیں، چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے 180 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہیں، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پرچون میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

پشاور میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے اب تک چینی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چینی کی قیمت کی قیمت میں روپے فی کلو اضافہ ہو مرغی کی ہے اور

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت3لاکھ 44ہزار200روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10گرام سونا3ہزار173روپےمہنگا ہوکر 2لاکھ 95ہزار96روپےکا ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی کا جن بے قابو، چینی 30 روپے فی کلو مہنگی
  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ
  • زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ