چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان کیا ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای ایل اے سی کے شریک چیئرمین کولمبیا اور ہونڈوراس کے وزراء خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں بیجنگ اعلامیہ اور مشترکہ ایکشن پلان (2025-2027) جاری کیا گیا، فریقین نے تین سالہ تعاون کے 100 سے زائد منصوبوں پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ وانگ ای نے اجلاس میں حاصل ہونے والے اہم اتفاق رائے پر بھی روشنی ڈالی۔پہلا، چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کا میکانزم روز بروز بہتر ہوتا جا رہا ہے۔اب تک چار وزراء اجلاس اور 31 شعبوں میں سو سے زائد ضمنی فورم کی کامیاب میزبانی کی گئی ہے جس سے چین-لاطینی امریکہ تعلقات کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے۔ دوسرا، چین اور لاطینی امریکہ مشترکہ تقدیر کے حامل ہیں ۔ چاہے بین الاقوامی صورتحال کتنی ہی تبدیل ہو جائے یا کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کا سامنا ہو، فریقین ثابت قدمی سے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہیں گے اور ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تیسرا، چین-لاطینی امریکہ یکجہتی وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ چین اور لاطینی امریکہ گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں اور دنیا کو کثیر قطبی بنانے اور بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے کی اہم قوتیں ہیں۔ انھیں یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنا کر تبدیلیوں اور افراتفری کا مقابلہ کرنا چاہیے اور دنیا میں امن اور ترقی کے لیے مثبت توانائی فراہم کرنی چاہیے۔ چوتھا، چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چین اور لاطینی امریکہ مل کر 2 ارب آبادی پر مشتمل ایک سپر مارکیٹ تشکیل دے سکتے ہیں، جو نہ صرف اپنی اپنی ترقی کے لیے نئے انجن کا کام کرے گی بلکہ عالمی خوشحالی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین اور لاطینی امریکہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا بیان سختی سے مسترد کردیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کا بیان حقائق کو توڑ مروڑ کرکے پیش کرنے کی بھارتی روایت کا حصہ ہے، بھارت کی جانب سے ہمیشہ بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جاتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے بقول مبینہ نیوکلیئر بلیک میل کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن ہے۔ بھارت بے بنیاد الزامات لگارہا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست ہے، ہمارا کمانڈ اور کنٹرول کا وسیع ڈھانچہ مکمل سویلین کنٹرول میں ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی پائیدار اور قابل اعتماد کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے۔ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف مورچہ بنی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے جھوٹے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور ثبوت کے بغیر ہیں۔ ہم تشویش کے ساتھ پاکستان پر دبا ڈالنے کے لیے تیسرے ممالک کا بے معنی حوالہ بھی نوٹ کرتے ہیں، یہ نہ صرف ہندوستان کے سفارتی اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ غیر ضروری طور پر دوسرے ممالک کو شامل کرنے کی ایک بے کار کوشش کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کے جنگجو اور جنگی رویے کے برعکس، پاکستان ذمہ دار رکن کے طور پر کام کرتا رہے گا۔ بھارتی جارحیت کی کسی بھی کارروائی یا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا فوری اور مماثل جواب دیا جائے گا۔ آنے والی کسی بھی کشیدگی کی ذمہ داری پوری طرح سے ہندوستانی قیادت پر عائد ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآسٹریلیا کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،ڈاکٹر طارق سلیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا، بلاول بھٹو بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم