---فائل فوٹو

بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد پاکستانی اور بھارتی سفارتی اہلکار اپنے اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار احسان بھارت سے اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار شنکر ریڈی بھی اہلخانہ کے ہمراہ اپنے ملک بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا، ملک چھوڑنے کا حکم

کراچی پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے.

..

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سفارتی اہلکار گزشتہ روز بذریعہ ہوائی جہاز اپنے اپنے ملکوں کو واپس گئے ہیں۔

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔

اس سے قبل بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے کے رکن کو ملک سے نکلنے احکامات جاری کیے تھے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سفارتی اہلکار اور بھارت

پڑھیں:

ہانیہ عامر کی ’’سردار جی 3‘‘ کا پاکستان میں پہلے دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

بھارتی پنجابی سنیما کی تازہ ترین پیشکش ’سردار جی 3‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر ڈالا۔

بھارت میں متنازع قرار دیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل اس فلم نے نہ صرف بھارتی بلکہ مقامی پنجابی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

یہ دلچسپ امر ہے کہ جہاں پاکستان میں فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، وہیں بھارت میں یہ کاسٹ کے حوالے سے تنازعات کا شکار ہے۔ 27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی غیرمتوقع کامیابی نے فلم سازوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فلم نے سلمان خان کی ’’سلطان‘‘ جیسی سپر ہٹ فلم کا پہلے دن کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مہنگائی اور سینما گھروں کی بندش جیسے مسائل کے باوجود پاکستانی شائقین نے فلم کو جو زبردست پذیرائی بخشی، وہ ملکی فلمی صنعت کے لیے ایک امید افزا اشارہ ہے۔ فلم کی معیاری شوٹنگ، دلجیت اور ہانیہ کی دلکش جوڑی اور پنجابی ثقافت کی شاندار عکاسی نے ناظرین کو سینما گھروں کی طرف کھینچ لیا۔

ہانیہ عامر نے فلم کی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، ’’آپ سب کی محبت نے ’’سردار جی 3‘‘ کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا۔ میں اپنے تمام پاکستانی مداحوں کی شکر گزار ہوں۔‘‘ ہانیہ کی بھارتی پنجابی سینما میں یہ پہلی انٹری ناقدین کی تعریفوں کی مستحق ٹھہری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کی ’’سردار جی 3‘‘ کا پاکستان میں پہلے دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس
  • پاکستان 100 بہترین ملکوں میں شامل
  • ’پاسپورٹ میں جدید فیچرز متعارف، انڈیکس میں پاکستان 100 بہترین ملکوں میں شامل ‘
  • بھارتی کرپٹو پالیسی ناکام، پاکستانی حکمت عملی عالمی سطح پر کامیاب قرار
  • پاکستانی لڑکے کے عشق میں مبتلا تیونسی خاتون کراچی پہنچ کر ’رُل‘ گئی
  • پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، کتنے ممالک میں بغیر ویزا رسائی ممکن؟
  • پاکستان سفارتی محاذ پر سرخرو، بھارت کو ہزیمت
  • پاکستان پر بھارت کی بلاجواز جارحیت میں اللّٰہ نے ہمیں شاندار فتح دی، وزیراعظم
  • پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ، پاکستانی 32 ممالک کا ویزہ فری سفر  کرسکتے ہیں
  • پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر ممکن، عالمی رینکنگ میں بہتری